مقبوضہ فلسطین

غزہ سے فلسطینی مزاحمت کاروں نے یہودی کالونیوں پر دو میزائل داغے

شیعیت نیوز : اسرائیلی فوج نے دعویٰ‌ کیا ہے کہ فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی سے فلسطینی مزاحمت کاروں نے یہودی کالونیوں پر دو میزائل داغے۔

اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ غزہ کی پٹی سے داغے گئے دو راکٹ اسرائیل کے فضائی دفاعی نظام ’’آئرن ڈوم‘‘ نے عسقلان کے علاقے میں ہدف تک پہنچنے سے قبل فضا میں مار گرائے۔

اسرائیل کے عبرانی ٹی وی چینل ’’کے اے این‘‘ نے بتایا کہ راکٹ حملوں کےبعد غزہ کی سرحد پر موجود یہودی کالونیوں میں خطرے کے سائرن سنے گئے۔

غزہ کی پٹی میں کسی فلسطینی مزاحمت کاروں نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کے ساتھ انٹیلی جنس اشتراک اور اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں، طیب اردوغان

دوسری جانب فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی طرف سے شدید بمباری کی گئی ہے جس کے نتیجے میں اب تک کم سے کم دو فلسطینیوں کے زخمی ہونے اور بڑی تعداد میں املاک کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے مشرقی غزہ کی التفاح کالونی میں ایک مزاحمتی مرکز کے قریب 5 میزائل داغے جس کے نتیجے میں دو فلسطینی زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو علاج کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

اسرائیلی فوج کی بمباری کے نتیجے میں بڑی تعداد میں‌املاک کو نقصان پہنچا ہے جب کہ علاقے میں بجلی معطل ہوگئی ہے۔

بمباری سے غزہ کی پٹی میں ’’الدرہ‘‘ اسپتال کو کے چلڈرن وارڈ کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ اس کے علاوہ بمباری سے غزہ کی پٹی میں التفاح کلب گرائونڈ اور کئی گھروں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : جارح سعودی عرب کے اتحادیوں کی ناک رگڑ دی گئی ہے، محمد ناصر العاطفی

دوسری طرف فلسطین کے وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی فوجیوں نے اتوار کو صبح چار بج کر تیس منٹ پر رام اللہ میں واقع اسپتال پر یلغار کر کے فائرنگ کی اور آنسو گیس کے گولے چھوڑے جس کے نتیجے میں ایک حاملہ خاتون سمیت دو افراد زخمی اور کئی افراد گھٹن کا شکار ہو گئے۔

فلسطینی انتظامیہ کے وزیر صحت می کیلہ نے اس اسپتال پر صیہونی فوجیوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیمار بچے اور حاملہ خواتین گولیوں کی آوازوں اور آنسوگیس کے باعث خوف و وحشت میں مبتلا میں ہوگئیں ۔

انہوں نے عالمی برادری سے خود ساختہ غاصب صیہونی حکومت کی اس جارحیت پر نوٹس لینے اور اس سے جواب طلب کرنے کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button