جارح سعودی عرب کے اتحادیوں کی ناک رگڑ دی گئی ہے، محمد ناصر العاطفی

28 دسمبر, 2020 07:57

شیعیت نیوز : یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کے وزیر دفاع محمد ناصر العاطفی نے کہا ہے کہ جارح سعودی اتحاد یمن میں شکست کھا چکا ہے اور اس کی ناک رگڑ دی گئی ہے۔

المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کے وزیر دفاع محمد ناصر العاطفی نے کہا ہے کہ سعودی اتحاد اور جنگ یمن میں جارح قوتوں کے حامیوں کے پاس آج راہ فرار بھی باقی نہیں ہے اور جلد ہی انہیں سخت پشیمانی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں : محمد بن سلمان نے امریکا اور اسرائیل کے ساتھ مل کر مجھے قتل کرنے کی کئی بارکوشش کی، سید حسن نصراللہ

یمنی وزیر دفاع محمد ناصر العاطفی نے کہا کہ جارح سعودی اتحاد میں شامل ممالک، اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یمن کی فوجی صلاحیتوں میں کافی اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے ملت یمن کو فتح و کامیابی کی نوید دی اور کہا کہ یہ قوم آج اپنے بنائے ہوئے ہتھیاروں سے لڑ رہی ہے اور کل اس کے نتائج دیکھے گی۔

دوسری جانب اسرائیلی اخبار کا کہنا ہے کہ یمن کے سقطری جزیرے میں اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کی مشترکہ فوجی چھاؤنی ہے۔

صیہونی میڈیا نے جنوبی یمن میں صیہونی حکومت اور متحدہ عرب امارات کی مشترکہ فوجی چھاؤنی کی موجودگی کی خبر دی ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی اخبار ہارٹص نے لکھا ہے کہ جنوبی یمن کے سقطری جزیرے پر اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کی مشترکہ فوجی چھاؤنی موجود ہے۔

اسرائیل کے اس اخبار کے مقالہ نگار زفی بارئیل نے لکھا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے حکام، یمن کے اس جزیرے کے عوام کی زندگی پر پوری طرح مسلط ہیں۔

اس رپورٹ کی بنیاد پر امارات نے اس جزیرے کو یمن کے مقامی باشندوں کے لئے بند کر دیا ہے اور یمنی شہریوں کے لئے کام اور روزگار کے لئے سخت قوانین بنائے ہیں۔

تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے یمن کے جزیرہ سقطری میں مشترکہ فوجی چھاؤنی، امریکہ سے ایف-35 جنگی طیارہ حاصل کرنے کے لئے بنائی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کی مشترکہ فوجی چھاؤنی میں اسرائیلی بحریہ کے فوجی تعینات ہیں۔

1:17 صبح مارچ 12, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔