عراق

شہید جنرل سلیمانی نے امریکی منصوبے کو پوری طرح ناکام بنایا، نوری المالکی

شیعیت نیوز:عراق کے سابق وزیر اعظم نوری المالکی نے واضح کیا ہے کہ شہید جنرل قاسم سلیمانی نے علاقے کی شناخت بدلنے کے دشمن کے منصوبے کو پوری طرح ناکام بنا دیا۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے سابق وزیر اعظم نوری المالکی کا کہنا تھا کہ علاقے کی شناخت بدلنے کا جو منصوبہ تیار کیا گیا تھا، شہید جنرل قاسم سلیمانی نے اس منصوبے کو ہی نیست و نابود کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ شہید سلیمانی نے قوموں اور تحریکوں کو یہ واضح پیغام دیا کہ وہ مزاحمت اور یکجہتی سے دشمن کے منصوبوں کو باآسانی ناکام بنا سکتی ہیں۔

عراق کے سابق وزیر اعظم نوری المالکی نے کہا کہ شہید سلیمانی جیسے عظیم شخص کے خلاف کھلا ہوا جرم اس ملک نے کیا جو پوری دنیا میں آزادی اور جمہوریت کا نام نہاد علمبردار بنتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عراق: ایک دن میں امریکہ کے تین فوجی قافلوں پر حملے

دوسری جانب حزب اللہ کے سینئر عہدیدار سید ہاشم صفی الدین نے کہا ہے کہ کوئی بھی اس بات سے انکار نہیں کر سکتا کہ داعش کے خلاف جس شخص نے سب سے پہلے محاذ کھولا وہ شہید جنرل قاسم سلیمانی تھے۔

در ایں اثنا حزب اللہ کے نائب سکریٹری شیخ نعیم قاسم کا کہنا ہے کہ شہید قاسم سلیمانی نے اگر علاقے میں امریکی منصوبوں کو بری طرح ناکام نہ بنایا ہوتا تو ٹرمپ، شہید جنرل قاسم کو قتل کرنے کا فیصلہ نہ کرتے۔

دوسری جانب عراق کی الفتح الائنس کے سربراہ نے کہا ہے کہ حکومت کو چاہئے کہ عراق سے امریکی فوجیوں کو نکال باہر کئے جانے کے پارلیمانی فیصلے پر عمل کرے۔

عراق کے الاتجاہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق الفتح الائنس کے سربراہ ہادی العامری نے کہا ہے کہ عراق سے امریکی فوجیوں کا انخلا ملک کے اقتدار اعلی اور ایک ایسی منصفانہ حکومت کے قیام کے مفاد میں ہے جو عراقی شہریوں کے مطالبات اور اپنے تمام فرائض کے مطابق عمل کر سکے۔

یاد رہے کہ رواں برس تین جنوری کو امریکی دہشتگردوں نے اپنے ملک کے صدر ٹرمپ کے براہ راست حکم سے ایران کی قدس بریگیڈ کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اور عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر ابو مہدی المہندس کو انکے ساتھیوں کے ہمراہ فضائی حملہ کر کے شہید کر دیا تھا۔

شہید جنرل قاسم سلیمانی عراقی حکومت کی سرکاری دعوت پر اس ملک کے دارالحکومت بغداد پہونچے تھے اور وہ حکومت عراق کے مہمان تھے۔

اس واقعے کے بعد پانچ جنوری کو عراق کی پارلیمنٹ نے ایک بل پاس کر کے حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ عراق سے امریکی فوجیوں کو نکال باہر کیا جائے

متعلقہ مضامین

Back to top button