پاکستان کی اہم خبریں

شمالی وزیرستان، سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر بھارتی فنڈڈ دہشتگردوں کا حملہ، 7 زخمی

شیعیت نیوز : شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پہ دہشت گردوں نے حملہ کیا ہے، جس میں متعدد اہلکاروں کے شہید اور زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کے میرعلی سب ڈویژن کے علاقے ائپی بائی پاس روڈ پہ دہشت گردوں نے گھات لگا کر سکیورٹی فورسز کے قافلے کو نشانہ بنایا جس میں متعدد سپاہیوں کے زخمی اور شہید ہونے کا اندیشہ ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں آواران میں سکیورٹی فورسز کی بڑی کاروائی، سعودی وبھارتی نواز10خطرناک دہشت گردواصل جہنم

پولیس ذرائع کے مطابق واقعے میں 7 سکیورٹی اہلکار نشانہ بنے ہیں، جن کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ تمام زخمی اہلکار میر علی ہسپتال میں موجود ہیں۔

میڈیا زرائع کے مطابق واقعےکے بعد سکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کی ہے جبکہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو چکے ہیں۔

سکیورٹی ذرائع نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ دہشتگردانہ حملے میں صوبیدار فیصل، لانس نائک سعید، سپاہی اشرف، حولدار افتاب، نائک شاھد، حولدار جہانزیب اور نائک یسین زخمی ہوئے ہیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button