اہم ترین خبریںپاکستان

بھارت کس مسلمان ملک کے ساتھ مل کر پاکستان پر حملے کی تیاری کررہا ہے؟؟ تجزیہ کار ہارون الرشید نےحیران کن انکشاف کردیا

انہوں نے مزید کہاکہ ہیکل سلیمانی کی تعمیر اور مدینے لوٹنے کا خواب ان کی ہر نسل نے دیکھا ہے تو اس وقت کون لڑے گا؟؟؟ پاکستانی فوجی ہی لڑے گا اور ایسی جنگ لڑے گا جو تاریخ انسانی نے کبھی دیکھی ہی نہیں ہوگی

شیعیت نیوز: بھارت کس مسلمان ملک کے ساتھ مل کر پاکستان پر حملے کی تیاری کررہا ہے، تجزیہ کار ہارون الرشید نےنجی ٹی وی کے ٹاک شو میں اس بات سے پردہ اٹھا کر پوری قوم کو حیران کردیا ہے ۔ ہارون الرشید نے کہاکہ پاکستان کے خلاف سرجیکل سٹرائیک پر انڈیا جن ملکوں کی سپورٹ حاصل کررہا ہےاس میں متحدہ عرب امارات بھی شامل ہے ۔

تفصیلات کے مطابق معروف سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے حیران کن انکشاف کیا ہے کہ بھارت پاکستان کے خلاف سرجیکل سٹرائیک کیلئے جن ممالک کی مدد حاصل کررہاہے ان میں ہمارا برادر اسلامی ملک متحدہ عرب امارات بھی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عرب ممالک کی جانب سے ایک جانب اسرائیل کو تسلیم کروانے اور دوسری جانب بھارت کے ساتھ دفاعی تعلقات شرمناک اقدامات ہیں، علامہ جوادی

انہوں نے کہاکہ پاک فوج اس وقت الرٹ نہیں بلکہ ریڈ الرٹ پوزیشن میں ہے ، بھارت کی جانب سے سرجیکل سٹرائیک کا خطرہ حقیقی ہے اور اس کے جواب کی تیاری کی جا چکی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف کاروائی کیلئے جن ممالک سے مدد حاصل کی جارہی ہے ان میں امریکا کے ساتھ ساتھ متحدہ عرب امارات بھی شامل ہے ۔

انہوں نے کہاکہ یو اے ای کی جانب سے پاکستان کے ساتھ دوستانہ اور برادرانہ تعلقات کے دعوے لفاظی کے سوا کچھ نہیں ہیں ، لیکن اگر کبھی امارات پر براوقت آیا یا حملہ ہوا جوکہ ایک دن ضرور ہوگا بلکہ اسرائیل تو یو اے ای سے پہلے سعودی عرب پر حملہ کرے گا کیوں کہ حجاز مقدس ان کا پہلا ٹارگٹ ہے انہیں مدینے سے نکالاگیا تھا اور مدینے میں واپسی یہودیوں کا دیرینہ خواب ہےجسے انہوں نے کبھی فراموش نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس کی نئی خطرناک لہر پاکستان سے سعودی عرب کے لیے تمام پروازیں منسوخ

انہوں نے مزید کہاکہ ہیکل سلیمانی کی تعمیر اور مدینے لوٹنے کا خواب ان کی ہر نسل نے دیکھا ہے تو اس وقت کون لڑے گا؟؟؟ پاکستانی فوجی ہی لڑے گا اور ایسی جنگ لڑے گا جو تاریخ انسانی نے کبھی دیکھی ہی نہیں ہوگی ایسے جانباز کبھی دیکھے ہی نہیں ہوں گے۔ترک لڑیں گے جو نبی کریمؐ کا نام سنتے ہی دلوں پر ہاتھ رکھتے ہیں ۔ باتیں کرنا اور ہے اور کام کرنا اورہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button