اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

کورونا وائرس کی نئی خطرناک لہر پاکستان سے سعودی عرب کے لیے تمام پروازیں منسوخ

لہذا تمام مسافروں سے اپیل ہے کہ اپنے درست فون نمبرز پر کال سنٹر کے ذریعہ اندراج کروائیں تاکہ ان کو بروقت معلومات مہیا کی جاسکیں اورکسی بھی رہنمائی یا معلومات کیلئے پی آئی اے کے کال سینٹر 111 786 786 پر کسی بھی وقت رابطہ کریں۔

شیعیت نیوز: کورونا وائرس کی نئی خطرناک لہر کے پیش نظرپاکستان سے سعودی عرب کے لیے تمام پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔پی آئی اے کی ہدایات کی روشنی میں آج 21 دسمبر کی پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں ان پروازوں میں پی کے 9739، اور 9760، ملتان جدہ لاہور منسوخ کردی گئی۔

پی آئی اے کی لاہور جدہ لاہور، اسلام آباد دمام اسلام آباد، لاہوردمام لاہور، کراچی مدینہ اور مدینہ کراچی کے درمیان بھی پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں،اسی طرح لاہور تا مدینہ، مدینہ تا کراچی، مدنیہ تا ملتان، مدینہ تا ملتان اور کراچی جدہ کراچی بھی پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ کی شکست کے پیچھے اصل طاقت اس حریت پسندانہ فکر اورجدوجہد کی ہے جس نے مظلوموں کو ظالموں کے مقابل کھڑا ہونے کا حوصلہ دیا،علامہ راجہ ناصر عباس

اس حوالے سے جنرل مینجرپبلک افیئر پی آئی اے عبداللہ خان کا کہنا ہے کہ جب تک پروازوں کے اجازت نامہ دوبارہ سے جاری نہیں ہوتا اس وقت تک پروازیں منسوخ رہیں گی، اورتمام متاثرہ مسافروں کو پروازیں بحال ہوتے ہی مختلف پروازوں پر ایڈجسٹ کیا جائے گا ۔

لہذا تمام مسافروں سے اپیل ہے کہ اپنے درست فون نمبرز پر کال سنٹر کے ذریعہ اندراج کروائیں تاکہ ان کو بروقت معلومات مہیا کی جاسکیں اورکسی بھی رہنمائی یا معلومات کیلئے پی آئی اے کے کال سینٹر 111 786 786 پر کسی بھی وقت رابطہ کریں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button