مرحوم قاضی نیاز حسین نقوی کی جگہ علامہ افضل حیدری جامعتہ المنتظرلاہور کے مہتمم اعلیٰ مقرر
شیعیت نیوز: مرحوم قاضی نیاز حسین نقوی کی جگہ علامہ افضل حیدری جامعتہ المنتظرلاہور کے مہتمم اعلیٰ مقرر۔وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل، ممتاز عالم دین اور استاد علامہ محمد افضل حیدری کو جامعۃ المنتظر لاہور کا مہتمم اعلیٰ مقرر کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: # اسرائیل_کون_غدارگیاتھا۔۔۔ اسرائیل کے یاروں کے خلاف غیور پاکستانیوں کا اظہارنفرت
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ علامہ افضل حیدری اب جامعۃ المنتظر کے انتظامی و تدریسی امور سمیت دیگر معاملات کے مسئول ہوں گے۔ یہ نشست علامہ سید قاضی نیاز حسین نقوی کی وفات کے باعث خالی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: رسول اکرم ؐ کے جشن ولادت اورامام حسین ؑ کی عزاداری کے منکر بحرینی واماراتی وفد کی اسرائیل میں یہودی مذہبی تہوارحنوکا میں شرکت
مختلف شیعہ جماعتوں کے قائدین کی جانب سے علامہ محمد افضل حیدری کی تقرری پر اظہار مسرت کیا گیا ہے اور انہیں مبارکباد دی گئی ہے۔ قائدین نے اُمید ظاہر کی ہے کہ علامہ محمد افضل حیدری بہتر انداز میں جامعۃ المنتظر کے معاملات چلائیں گے۔







