اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

مودی کے مظالم سے تنگ بھارتیوں نے آزادی کا مطالبہ کردیا، وزیراعظم عمران خان سے مدد کی اپیل

شیعیت نیوز : بھارت پر قابض اسرائیل کے دوست مودی کے مظالم سے تنگ بھارتی عوام نے بھارت سے آزادی کا مطالبہ کرتے ہوئے وزیر اعظم پاکستان سے مدد مانگ لی۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کی مودی سرکار کےمظالم سے تنگ سکھوں نے بھارت سے آزادی کا مطالبہ کردیاہے اور اس وقت بھارت میں بڑے پیمانے پر احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

بھارتی سکھوں نے آزاد ریاست کا مطالبہ کرتے ہوئے پاکستان سے مدد مانگ لی اور وزیر اعظم پاکستان عمران خان زندہ باد کے نعرے لگادیے۔

احتجاج میں بھارتی سکھوں نے پاکستانی پرچم بھی اٹھا رکھے تھےجبکہ بھارتی مظالم کے خلاف پاکستان سے مدد کی درخواست بھی کی جارہی تھی۔

واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے مظلوم کشمیری مسلمانوں کے خلاف مظالم کا سلسلہ برسوں سےجاری ہے تاہم اب بھارت میں بسنے والے سکھوں نے بھی مظالم سے تنگ آکر آزادی کا مطالبہ کردیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button