اہم ترین خبریںپاکستان

مجلس وحدت مسلمین نے ہمیشہ آئی ایس او کے ساتھ ہر سطح پر تعاون کیا ہے اور مستقبل میں بھی یہ تعاون جاری رہے گا،علامہ باقر زیدی

علامہ باقر زیدی نے کہا کہ نوجوان ہماری ملت کا سرمایہ ہیں، آج جدید دور میں نوجوانوں کو علمی و اخلاقی و دینی و فقہی امور کے ساتھ ساتھ حالات حاضرہ کے امور پر بہتر انداز میں گرفت حاصل کرنی چاہیئے

شیعیت نیوز: امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے نو منتخب صدر حسن عسکری نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ باقر عباس زیدی سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی تعاون اور ملی مسائل کے عناوین سمیت نوجوانوں کی تربیت و تعلیم کے مسائل زیر بحث آئے۔ آئی ایس او کراچی کے صدر حسن عسکری نے علامہ باقرعباس زیدی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو ہر میدان میں ہمیشہ علماء کی سرپرستی کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی ایس او شہداء کے راستہ پر گامزن ہے اور ملت کے دیرینہ مسائل کے حل کے لئے اجتماعی جدوجہد میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کے لئے ہمہ جہت مصروف عمل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کے تعلیمی و تربیتی مسائل میں علماء کرام کی رہنمائی اور تعاون درکار ہے، جس کے لئے انہوں نے علامہ باقر زیدی کو بھی دعوت دی کہ وہ نوجوانوں کے لئے ضروری تربیتی امور سے متعلق تعاون کریں۔

یہ بھی پڑھیں : ترکی کے خلاف امریکی پابندیاں ترکی کی خود مختاری کے خلاف ہیں، طیب اردوغان

علامہ باقر زیدی نے کہا کہ نوجوان ہماری ملت کا سرمایہ ہیں، آج جدید دور میں نوجوانوں کو علمی و اخلاقی و دینی و فقہی امور کے ساتھ ساتھ حالات حاضرہ کے امور پر بہتر انداز میں گرفت حاصل کرنی چاہیئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مساجد ہمارے مراکز ہونے چاہئیں، ہر علاقہ کی مساجد سے ہم عوام کے دیرینہ مسائل کو حل کرسکتے ہیں، تاہم ضرورت اس امر کی ہے کہ تنظیمیں اور ادارے مساجد کو اپنا مرکز قرار دیں۔

یہ بھی پڑھیں : ریاستی تحویل سے فرارسانحہ آرمی پبلک اسکول کا ماسٹر مائنڈ احسان اللہ احسان تاحال آزاد

اس موقع پر انہوں نے آئی ایس او کراچی کے صدر کو ہر ممکنہ تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین نے ہمیشہ آئی ایس او کے ساتھ ہر سطح پر تعاون کیا ہے اور مستقبل میں بھی یہ تعاون جاری رہے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ نیکی اور بھلائی کے کاموں میں تعاون قرآنی و الہیٰ اصل ہے اور ایم ڈبلیو ایم اس پر کاربند ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button