دنیا

خود ساختہ وزیراعظم نیتن یاھو کورونا کے سبب قرنطینہ منتقل

شیعیت نیوز: اسرائیل کے خود ساختہ وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کورونا کا شکار ایک شخص سے ملاقات کے بعد احتیاطی طورپر آئندہ جمعہ تک قرنطینہ منتقل ہوگئے ہیں۔

نیتن یاھو کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کے خود ساختہ وزیراعظم نے دو روز قبل ایک ایسے شخص سے ملاقات کی تھی جس کی کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : آل سعود کے ہاتھوں شیعہ علماء اور نوجوانوں کی گرفتاریوں کا نیا سلسلہ شروع

عبرانی نیوز ویب سائٹ کے مطابق نیتن یاھو نے لیکوڈ پارٹی کے ایک عہدیدار سے ملاقات کی تھی جس کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آیا تھا۔ اس ملاقات کے بعد وہ آئندہ جمعہ تک نیتن یاھو نے خود ساختہ تنہائی اختیار کرلی ہے۔

اسرائیلی وزارت صحت کے مطابق گذشتہ روز نیتن یاھو کاطبی معائنہ کیا گیا تھا تاہم ان کے کورونا کا شکار ہونے کی کوئی تصدیق نہیں ہوسکی۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کے بعد امریکی وزارت خزانہ پر بھی سائبر حملہ

اندرون خانہ مخالفتوں میں روزافزوں اضافے اور ضمنی انتخابات کا خطرہ بن یامین نیتن یاہو کے سرپر منڈلا رہا ہے، جس کے پیش نظر انہوں نے کورونا ٹیسٹ کی منفی رپورٹس آنے کے باوجود قرنطینہ کو اپنی نجات کے طور پر انتخاب کیا ہے۔

دوسری جانب عبرانی اخبار نے لکھا ہے کہ کسی بھی ممکنہ جنگ میں کامیابی اسرائیل کے لئے دشوار ہے۔

اخبار یدیعوت احاررونوت نے صیہونی فوج کی ابتر صورتحال اور فوجی دستوں میں شمولیت کے لئے عدم تمایل سے متعلق اپنی ایک جائزہ رپورٹ میں لکھا ہے کہ موجودہ صورتحال میں کسی بھی جنگ میں اسرائیل فوج کی کامیابی مشکل ہوگی۔

منفعت طلبی، ذاتی مفادات اور ڈیوٹی سے کیڈٹس کے فرار کا رجحان جو لازمی فوجی سروس کا بنیادی ڈھانچہ شمار ہوتے ہیں، اس بات کا سبب بن گيا ہے کہ کسی بھی ممکنہ جنگ میں ان کی کامیابی کا امکان دشوار ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button