پاکستان کی اہم خبریں

جامعہ کراچی کے باہر کریکر حملہ، رینجرز اہلکار سمیت 3 زخمی

شیعیت نیوز : جامعہ کراچی کے باہر کریکر حملے کے نتیجے میں رینجرز اہلکار، سیکیورٹی گارڈ سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق جامعہ کراچی کے قریب نامعلوم افراد نے رینجرز کی گاڑی پر کریکر پھینکا، جس سے ایک اہلکار، سیکیورٹی گارڈ سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔ اہلکار کو فوری طور پر طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ رینجرز کی اضافی نفری طلب کرلی گئی۔

یہ خبر بھی پڑھیں شیعہ سنی عوام ، علمائے کرام کی ٹارگٹ کلنگ ، بھتہ خوری ودیگر جرائم میں ملوث کالعدم سپاہ صحابہ کا دہشت گرد مقیم عرف شاہ گرفتار

رینجرز کی موبائل جامعہ کراچی کے اندر داخل ہو رہی تھی کہ اس دوران کریکر حملہ ہوا۔ واقعے کے بعد پولیس یونیورسٹی پہنچ گئی، جبکہ سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button