گیمنگ ویب سائٹس جرائم سے متعلق ابوظہبی پولیس کا شہریوں کو انتباہ
شیعیت نیوز: ابوظہبی پولیس نے گیمنگ ویب سائٹس جرائم اور انٹرنیٹ فراڈ سے متعلق اپنے شہریوں کو خبر دار کردیا ہے۔
ابوظہبی پولیس نے موسم سرما کی اسکولز کی تعطیلات کے دوران بچوں کی آن لائن سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسمارٹ آلات پر آن لائن گیمز اور گیمز اپلیکشن کی خریداری پر بہت احتیاط کریں۔ شہری قابل اعتماد ویب سائٹس سے خریداری کریں۔
یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کو تسلیم کرنے والوں کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملے گا، حزب اللہ
پولیس نے والدین کو ہوشیار رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ غیر معیاری ویب سائٹ سے خریداری پر فراڈ ہوسکتا ہے۔ شہری قابل اعتماد ویب سائٹس سے خریداری کریں۔ کریڈیٹ کارڈ کا ڈیٹا چوری ہوسکتا ہے۔
پولیس نے وارننگ دی ہے کہ نوعمر جوان اپنی اپنی تصاویر اور ڈیٹا شیئر کرنے سے اجتناب کریں، تصاویر غیر اخلاقی سرگرمیوں میں استعمال کی جاسکتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : ٹرمپ، اسرائیل اور سعودی عرب کے مفاد میں خطے میں بحران پیدا کرنا چاہتے ہیں، یمن
ابوظہبی پولیس نے طویل وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ والدین بھی “محدود رقم والے کریڈٹ کارڈ” آن لائن خریداری اور ماہوار خدمات ( جیسے نیٹ فلکیس اور آئی کلاوڈ اسپسیس کی ماہانہ ادائیگی ) میں استعمال کریں۔
ابوظہبی پولیس کا مزید بتانا ہے کہ شہری کسی آن لائن فراڈ کی اطلاع امان سروس پر دیں جس کا ٹول فری فون نمبر 8002626 اور ای میل (aman@adpolice.gov.ae) پر مطلع کریں۔
یہ بھی پڑھیں : امریکی بی 52 طیاروں کی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر تباہ کن جواب دیا جائے گا۔ جنرل قادر
ابوظہبی نے شہریوں کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ جرائم کی اطلاع دینے پر شہریوں کا نام مکمل صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔







