دنیا

صیہونی سیکورٹی اداروں کی خفیہ اطلاعات ہیک کرلی گئیں

شیعیت نیوز: صیہونیوں کی بیمہ کمپنی کے ہیک کئے جانے کے بعد خفیہ اداروں کے ملازمین کا ڈیٹا بھی چوری کر لیا گیا۔ صیہونی سیکورٹی اداروں کے ملازمین کی خفیہ اطلاعات ہیک کرلی گئیں۔

خودساختہ اسرائیلی حکومت کی ایک بیمہ کمپنی کو ہیک کئے جانے کی خبروں کے منظر عام آنے کے ایک ہفتے بعد اخبار ہاآرتض نے، صیہونی حکومت کی خفیہ ایجنسیوں کے کارکنوں کا ڈیٹا چوری کئے جانے کا انکشاف کیا ہے۔

اخبار ہاآرتض کے مطابق اس بات کا اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ اس اقدام کی وجہ سے ممکن ہے کہ اسرائیل کی سلامتی حتی اسرائیل کے ٹاپ سیکریٹس اداروں کے ملازمین کی زندگیاں خطرے میں پڑ جائیں۔

یہ بھی پڑھیں : متحدہ عرب امارات فلسطینی شہداء کے پاکیزہ خون سے خیانت کرتے ہوئے اسرائیلی وزیر اعظم کے استقبال کیلئے تیار

ہاآرتض نے خفیہ اداروں کے انسپیکٹر ’’آمیتای دان‘‘ کے حوالے سے بتایا ہے کہ بلیک شیڈو نامی ہیکروں نے جو ڈیٹا چرایا ہے وہ بیرونی خفیہ ایجنسیوں کے لئے غیر معمولی تحفہ شمار ہوتا ہے جو اسرائیل کے انتہائی حساس اداروں کی جاسوسی کرنا چاہتی ہیں۔

ایران کے لئے اطلاعات کافی مطلوب ہوسکتی ہیں کہ جن سے وہ اپنے ایٹمی سائنسداں محسن فخری زادے کا انتقام لینے کے لئے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ حال ہی میں اسرائیلی فوج کے ایک بڑے اڈے سے اسلحہ کی چوری کی ایک بڑی واردات کا پتا چلا ہے۔

عبرانی زبان میں نشریات پیش کرنے والے ٹی وی چینل 12 کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سنہ 1948ء کے مقبوضہ فلسطینی علاقے میں قائم ایک فوجی اڈے پر اسلحہ چوری کی واردات کے دوران دسیوں ہتھیار چوری کیے گئے ہیں۔

اسرائیل کے عسکری ذریعے کے مطابق فوج نے اسلحہ چوری کی اس بڑی واردات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ذرائع کے مطابق کیمپ سے 40 کلاشنکوفیں اور دیگر بڑی تعداد میں ہتھیار چوری کیے گئے ہیں۔

تحقیقات سے پتا چلا ہے کہ لبنان کی سرحد کے قریب کریات شمونہ یہودی کالونے کے علاقے میں قائم ایک بریگیڈ ہیڈ کواٹر کے اسلحہ گودام سے اسلحہ چوری کیا گیا۔

خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے اسلحہ چوری کی وارداتوں کے انسداد کے لیے 15 اعشاریہ 2 ملین ڈالر کی رقم مختص کی ہے۔ فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ کیمپوں سے اسلحہ چوری کی وارداتوں میں خود فوجی ملوث ہیں۔ اسرائیلی سیکیورٹی اداروں نے چوری ہونے والے اسلحہ کے فلسطینیوں کے ہاتھ لگنے کا اندیشہ ظاہر کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button