اہم ترین خبریںیمن

سعودی عرب کے نہتے یمنی عوام پر حملے جاری، 1 بیگناہ شہری شہید

شیعیت نیوز: جارح سعودی عرب کی جانب سے نہتے یمنی عوام پر حملے جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے انجام پانے والی تازہ جارحانہ کارروائی میں یمن کے شمالی صوبے صعدہ کے الرقو نامی علاقے کو شدید فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا ہے جس کا شکار ہو کر 1 بیگناہ یمنی شہری شہید اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

عرب نیوز چینل المسیرہ کے مطابق سعودی لڑاکا طیاروں کی مدد سے یمنی علاقے ’’جلحا‘‘ کی آبادی پر بھی شدید بمباری کی گئی جس سے کئی ایک گھر منہدم ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : مراکش نے بھی صیہونی ریاست اسرائیل کو تسلیم کرلیا

علاوہ ازیں سعودی عرب کی جانب سے صوبہ صعدہ کے سرحدی شہر ’’رازح‘‘ کو بھی توپخانے کی گولہ باری اور میزائلوں کا نشانہ بنایا گیا ہے تاہم اس حملے میں ہونے والے کسی جانی یا مالی نقصان کی رپورٹ موصول نہیں ہوئی۔

واضح رہے کہ امیر ترین مسلم ملک سعودی عرب کی طرف سے غریب ترین مسلم ملک یمن پر سال 2015ء سے خوفناک جنگ مسلط کی گئی ہے جس کے باعث تاحال ہزاروں بیگناہ یمنی شہری شہید اور لاکھوں زخمی ہو چکے ہیں۔

مسلط کردہ سعودی جنگ اور سخت ترین سرحدی محاصرے کے باعث نہ صرف یمن کا تمام انفراسٹرکچر، صحت اور مواصلات کا نظام درہم برہم ہو چکا ہے بلکہ نہتے یمنی عوام کو خوراک و ادویات کی قلت کے باعث تاریخ کے بدترین انسانی بحران کا بھی سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عراق: امریکی فوجی قافلے پر بم حملہ، فوجی گاڑیاں جل کر راکھ

اس حوالے سے عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ اگر 80 فیصد نہتے یمنی عوام کو فوری طور پر انسانی امداد مہیا نہ کی گئی تو وہاں انسانی تاریخ کا بدترین المیہ وقوع پذیر ہو جائے گا۔

یاد رہے کہ امریکی حکومت کے چہیتے سعودی عرب نے اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر 2015 میں اسلامی ملک یمن کے خلاف جارحیت کا آغاز کیا جو روزانہ کی بنیادوں پر تاحال جاری ہے تاہم یمنی عوام کی دلیرانہ استقامت و پامردی کے باعث سعودی عرب کو چھے برس گزر جانے کے بعد بھی اپنے پیش نظر مقاصد میں کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button