اہم ترین خبریںپاکستان

پاکستان کے غیرتمند شیعہ سنی مسلمانوں کے سر کٹ تو سکتے ہیں مگر اسرائیل کے آگے جھک نہیں سکتے

پاکستان کے محب وطن عوام مطالبہ کرتے ہیں کہ ریاست پاکستان اسرائیل کو تسلیم کرنےکی سازشوں میں مصروف قبلہ اوّل بیت المقدس، مظلوم فلسطینی وکشمیری عوام اور خود نظریہ پاکستان سےمنحرف سیاسی گماشتوں، لفافہ خور صحافیوں اور خائن جرنیلوں کے خلاف غداری کے مقدمات درج کرکے نشان عبرت بنائے ۔

شیعیت نیوز: آج کل پاکستان میں ہر سو قبلہ اوّل کے غاصب اور ہزاروں فلسطینی نہتے مسلمانوں کے قاتل اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے قیام کے حوالے سے باتیں کی جارہی ہیں ۔ چند ایک صیہونی ذرخرید صحافیوں، سیاستدانوں اورجرنیلوں کے علاوہ پوری قوم اس بات پر متفق ہے کہ کسی بھی صورت اسرائیل کی ناجائز حکومت اور ریاست کو تسلیم نہ کیا جائے ۔

بہانہ تراش کہتے ہیں کہ اگر پاکستان بھی عرب ممالک کی پیروی کرتے ہوئے اسرائیل کے ساتھ تعلقات استور کرلے تو کشمیر کا دیرینہ مسئلہ بھی حل ہوسکتا ہے کیوں کے امریکہ اور اسرائیل نے یقین دہانی کروائی ہے کہ ہم بھارت کو کشمیر سے دستبردار ہونے پر قائل کرلیں گے ۔ یہ کیسی بے سر پیر کی بونگی ہے کہ جس امریکا اور اسرائیل نے خود آج تک فلسطینیوں کو ان کا جائز حق نہیں دیاوہ کشمیر یوں کو حق آزادی کیسے دیں گے؟؟

یہ بھی پڑھیں: حکومت متحرک صحافی قیس جاوید کےاہل خانہ کی مدد اور قاتلوں کوفوری کیفر کردار تک پہنچائے، علامہ رمضان توقیر

پاکستان کے 22کروڑغیور عوام جن کا عقیدہ ہے کہ ہمارےبزرگوں نے دو قومی نظریے کی بنیاد پر برصغیر کی تقسیم کا نعرہ لگایا تھا اور اسی نعرے کی بدولت ہندؤں اور انگریزوں کی غلامی سے آزادی حاصل کرکے آزاد ریاست پاکستان حاصل کی ، اسی نظریےکی بنیاد پر ہم گزشتہ 73 سال سے کشمیر کو اپنی شہہ رگ حیات قرار دے رہے ہیں ۔

اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے قیام کے گناہ کے بارے میں سوچنے والوں کو چاہئے کہ یہ باتیں کرنے کیلئے کم از کم پاکستان کی سرحدوں سے باہر نکل جائیں اور بھارت یا افغانستان میں بیٹھ کر اسرائیل کے ساتھ اپنے ناجائز تعلقات کے قیام کیلئے بہانے تلاش کریں ۔ کیوں کے کوئی بھی باضمیر پاکستانی اپنی اساس یعنیٰ دو قومی نظریے کی بنیاد پر حاصل کردہ پاک وطن اور اسی کے منسلک کشمیر کے مسئلے کی حمایت کے ساتھ اسرائیل کو تسلیم کرکے مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ خیانت کرکے کشمیریوں کے پاکیزہ خون کا سودا نہیں کرسکتا ۔

یہ بھی پڑھیں: جمہوری بالادستی کی آڑ میں ملک کے خلاف کسی بھی سازش کو عوام کامیاب نہیں ہونے دیں گے،علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

لہذٰا پاکستان میں اسرائیل کے لئے رائےعامہ ہموار کرنے کی کوششوں میں مصروف عناصر کو یہ بات زہن نشین رکھنی چاہئے کہ پاکستان کے غیور اور بیدار شیعہ سنی عوام قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کے افکارونظریات کے مطابق روز اوّل سے اسرائیل کو ایک جعلی اور قابض حکومت سمجھتے ہیں اور گزشتہ 70 برس سے قبلہ اوّل اور نہتے فلسطینی مسلمانوں کی ہر سطح پر مدد وحمایت کو اپنی قومی، دینی ،شرعی اور انسانی فریضہ قرار دیتے ہیں ۔ پاکستان کے غیرتمند شیعہ سنی مسلمانوں کے سر کٹ تو سکتے ہیں مگر اسرائیل کے آگے جھک نہیں سکتے ۔

پاکستان کے محب وطن عوام مطالبہ کرتے ہیں کہ ریاست پاکستان اسرائیل کو تسلیم کرنےکی سازشوں میں مصروف قبلہ اوّل بیت المقدس، مظلوم فلسطینی وکشمیری عوام اور خود نظریہ پاکستان سےمنحرف سیاسی گماشتوں، لفافہ خور صحافیوں اور خائن جرنیلوں کے خلاف غداری کے مقدمات درج کرکے نشان عبرت بنائے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button