دنیا

اقوام متحدہ کے ادارے ’’یونیسکو‘‘ میں فلسطین کے حق میں دو قراردادیں منظور

شیعیت نیوز: گذشتہ روز اقوام متحدہ کی تعلیمی سائنسی اور ثقافتی تنظیم ’’یونیسکو‘‘ نے متفقہ طور پر اور بغیر کسی ترمیم کے دو قراردادیں منظور کی گئیں۔ دوسری جانب یورپی یونین کا غزہ کے علاقے میں کورونا ویکسین فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

گذشتہ روز ’’یونیسکو‘‘ میں منظور ہونے والی قرار دادوں میں مقبوضہ فلسطین اور ثقافتی اور تعلیمی ادارے کے عنوان سے قراردادیں منظور کی گئیں۔

فلسطینی وزیر برائے امور خارجہ انے بتایا کہ ’’یونیسکو‘‘ میں فلسطین کی حمایت میں منظور ہونے والی قراردادیں اس بات کا ثبوت ہیں کہ بیت المقدس کی فلسطینی ثقافتی اور تاریخی حقیقیت کو مسخ کرنے کی اسرائیلی سازشیں بری طرح ناکام ہوچکی ہیں۔

فلسطینی وزیر خارجہ ریاض المالکی کا کہنا ہے کہ صیہونی ریاست نے فلسطین کی تاریخ اور ثقافت کو مسخ کرنے اور اس کی تاریخ پر ڈاکہ زنی کی کوئی کوشش باقی نہیں چھوڑی مگر یونیسکو میں منظور ہونے والی قرار دادوں نے فلسطینی قوم کے ثقافتی، تعلیمی اور تاریخی وتہذیبی حقوق کو ثابت کرتے ہوئے صہیونی ریاست کی دروغ گوئی کو مسترد کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : حماس مزاحمت کے راستے کو برقرار رکھے گی، ماھر صلاح

دوسری جانب فلسطینی علاقوں میں یورپی یونین کے نمائندے سوین کوہن وان برگڈورف نے غزہ میں خاص طور پر طبی سہولیات کے لیے کام کرنے والے افراد کے لیے کورونا ویکسین پہنچانے کا وعدہ کیا ہے۔

غزہ میں یورپی یونین کے نمائندوں کے ہمراہ دورے کے موقع پر برگ ڈورف نے کہا کہ ہم فلسطینی مقصد کے لیے اپنی مدد کی پیش کش کرنے آئے ہیں اور ہم فلسطینی استحکام کے حصول کے لیے پوری کوشش کریں گے، ان کا کہنا تھا کہ ہم غزہ کو فلسطین کا اٹوٹ انگ سمجھتے ہیں۔

یورپی عہدیدار نے غزہ میں ہر فرد کی زندگی یقینی بنانے اور انسانی حقوق اور تعلیم کے حق کو فروغ دینے پر زور دیا۔

فلسطینی اتھارٹی کے لیے یورپی یونین کے سفارت کاروں مشن کا وفد کرونا وبائی امراض کے تناظر میں غزہ کی  پٹی میں صحت کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے غزہ پہنچا۔ وفد نے یورپی ہسپتال کا دورہ کیا جہاں پر کورونا کے متاثرہ مریضوں کو داخل کیا گیا ہے۔

یورپی یونین کے دفتر نے پیر کے روز جاری کردہ ایک بیان میں کہا تھا یہ دورہ فلسطینی آبادی سے اظہار یکجہتی کرنے  اور کورونا نمٹنے میں فلسطینی انتظامیہ کی مدد کرنے کے زمرے میں آتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button