زائرین کو سہولیات کی فراہمی، آل پاکستان پلگرمز ایسوسی ایشن اورہاشوانی لیبارٹریز کے درمیان معائدہ طے
باہمی مفاہمتی یادداشت پر آل پاکستان پلگریمز ایسوسی ایشن کے وفد اور A-LAB اور ہاشوانی لیبارٹری کی انتظامیہ نے دستخط کئے

شیعیت نیوز: آل پاکستان پلگرمز ایسوسی ایشن کا زائرین کے ارزاں قیمت میں COVID-19 ٹیسٹ اور بائی روڈ جانے والے زائرین کے لئے کوئٹہ میں کم قیمت میں ٹیسٹ سینٹر کے قیام کے لئے A-Lab اور ہاشوانی لیبارٹریز کے ساتھ MOU طے پایا۔
یہ بھی پڑھیں: امارات کے بعد سعودی عرب کی پاکستان دشمنی و ہندوستان نوازی بے نقاب
باہمی مفاہمتی یادداشت پر آل پاکستان پلگریمز ایسوسی ایشن کے وفد اور A-LAB اور ہاشوانی لیبارٹری کی انتظامیہ نے دستخط کئے۔آل پاکستان پلگرمز ایسوسی ایشن کے وفد میں سید علی حسین نقوی، سید سلمان حیدر رضوی ، مولانا علی انور جعفری، علی رضوی طالب حسین اور دیگر ذمداران شامل تھے۔
یہ بھی پڑھیں: رہبر معظم آیۃ اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کا آیت اللہ محمد یزدی کے انتقال پر تعزیتی پیغام
اس موقع پر علی حسین نقوی نےکہاکہ آل پاکستان پلگرمز ایسوسی ایشن زائرین کی خدمت کے سفر میں زائرین کو ہر ممکن سہولیات بہم پہنچانے کے لئے سرگرم عمل ہےانشاءاللہ یہ سلسلہ جاری رہے گا ۔