اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

سی ٹی ڈی کی بڑی کاروائی، لاہور سے را کا 5 رکنی دہشتگرد گروہ گرفتار

شیعیت نیوز : سی ٹی ڈی نے بڑی کاروائی کرتے ہوئے لاہور سے 5 بھارتی دہشتگرد گرفتار کرلئے، تمام ملزمان کا تعلق افغانستان سے ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی معاونت سے لاہور پہنچائے جانیوالے 5 دہشتگردوں کو لاہور کے علاقے شاہدرہ سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

گرفتار ہونے والے دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں بارودی مواد، اسلحہ، گولیاں اور بھارتی کرنسی برآمد ہوئی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں پاکستان کے خلاف لابی کرنے والا بھارتی نیٹ ورک پکڑا گیا

ملزمان نے سول سیکرٹریٹ اور دیگر حساس مقامات کو نشانہ بنانا تھا۔ ملزمان کے موبائل فونز سے حساس عمارتوں کی تصاویر بھی برآمد ہوئی ہیں۔

ذرائع سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ تمام ملزمان کا تعلق افغانستان سے ہے۔ گرفتار دہشتگردوں میں ثمرقند، عبدالرحمان، وزیر گل، عصت اللہ اور عمران شامل ہیں۔

دہشتگرد 2 ماہ پہلے افغان سے آئے تھے۔ افغان انٹیلی جنس ایجنسی کے انڈر کور نے انہیں جلال آباد میں ٹاسک دیا تھا۔

بھارتی خفیہ ایجنسی را کا نمائندہ ملاقات میں موجود تھا۔ دہشتگردوں کو فنڈ بھی "را” کے افسر نے فراہم کئے تھے۔ گرفتار دہشتگردوں کیخلاف تھانہ سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button