اہم ترین خبریںپاکستان

امارات کے بعد سعودی عرب کی پاکستان دشمنی و ہندوستان نوازی بے نقاب

متحدہ عرب امارات کہ بعد اب غاصب سعودی حکمرانوں نے ہندوستانی آرمی چیف کو مقدس سرزمین پر دورے کی دعوت دیکر اپنے امریکی و اسرائیلی ایجنڈے کو بے نقاب کردیا ہے

شیعیت نیوز: بھارت کے آرمی چیف منوج موکنڈ نراوانے کا اولین دورہ سعودی عرب ( حجاز مقدس ) مظلوم کشمیریوں اور فلسطینیوں کہ اوپر شب خون مارنا ہے تو وہیں پاکستان کی سعودی عرب سے دہائیوں پہ محیط رفاقت و تعاون کی تذلیل ہے ۔

متحدہ عرب امارات کہ بعد اب غاصب سعودی حکمرانوں نے ہندوستانی آرمی چیف کو مقدس سرزمین پر دورے کی دعوت دیکر اپنے امریکی و اسرائیلی ایجنڈے کو بے نقاب کردیا ہے

یہ بھی پڑھیں: شہید فخری زادہ کے قتل میں ملوث بعض افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے، امیر عبداللہیان

ایک ایسے وقت میں ہندوستان کے آرمی چیف کا سعودی عرب کا سرکاری دورہ جو سعودی حکمرانوں کی خصوصی دعوت پرہونے جارہاہے کہ جب ہندوستان کی 8لاکھ غاصب افواج مظلوموں کشمیریوں کی نسل کشی اور ریاستی دہشتگردی عروج پرہے جبکہ پاکستان کے ازلی دشمن بھارت کے چیف آف آرمی اسٹاف کو بلا کے سعودی عرب نے امارات کی طرح پاکستان کی کمر میں چھرا گھونپ دیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی خوفزدگی کی علامت انٹرنیشنل المصطفیٰ یونیورسٹی قم، یمن میں ایرانی سفیر اور ایک پاکستانی پر پابندی عائد

سعودی عرب کی جارحانہ اقدامات کہ سبب اسوقت لیبیا ، یمن ، شام سمیت مسلم ممالک کے لاکھوں افراد شہید ہوچکے ہیں جبکہ اسرائیلی وزیراعظم کے خفیہ دورہ سعودی عرب نے فلسطینیوں کو بھی شدید دھچکا دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button