اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

امام خمینیؒ پہلے قائد تھےجنہوں نے ہر نماز کےبعد مرگ بر اسرائیل اور مرگ بر امریکا کا نعرہ قوم کو دیا، اسداللہ بھٹو

ان کا مزید کہنا تھاکہ ایران کی تحسین کرنی چاہیئے کہ اتنی بڑی پریشانیوں کے باوجود، دنیا بھر کے اندر ایران کے خلاف جو امریکی لابی ہے، اس کے باوجود وہ اسرائیل کے خلاف واضح مؤقف اختیار کیے ہوئے ہیں

شیعیت نیوز: جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر اسداللہ بھٹو کا بین الاقوامی خبر رساں ادارے کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہنا تھا کہ حضرت امام خمینیؒ پہلے قائد تھے، جنہوں نے واضح مؤقف اختیار کیا اور ہر نماز کے بعد مرگ بر اسرائیل اور مرگ بر امریکا کا نعرہ قوم کو دیا، ایسا واضح نعرہ دنیا بھر میں کسی ملک میں کسی لیڈر نے نہیں دیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ڈی ایم کی ملک دشمن تحریک کے پیچھے کون ہے ؟؟ وزیر اعظم عمران خان نے بتا دیا

انہوں نے کہاکہ ایران کی یہ پالیسی سب کیلئے مثالی پالیسی ہے اور امام خمینیؒ کی دی گئی جرأت مندانہ اور ایمان افروز پالیسی آج بھی مسلم امہ کے جذبات کو تقویت دیتی ہے، ایران اب تک اسرائیل و امریکا مخالف اپنے اصولی مؤقف پر ڈٹا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خلیجی ریاستوں سے مشاورت کے بغیر ایران سے جوہری معاہدہ پائیدار نہیں ہوگا، سعودی عرب

ان کا مزید کہنا تھاکہ ایران کی تحسین کرنی چاہیئے کہ اتنی بڑی پریشانیوں کے باوجود، دنیا بھر کے اندر ایران کے خلاف جو امریکی لابی ہے، اس کے باوجود وہ اسرائیل کے خلاف واضح مؤقف اختیار کیے ہوئے ہیں، اس حوالے سے ایرانی قیادت اور عوام لائق تحسین ہے، ان شاء اللہ مستقبل قریب میں دنیا مقبوضہ فلسطین کو آزاد اور صہیونی اسرائیل کو نابود ہوتا دیکھے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button