مشرق وسطی

شیخ صباح الخالد الصباح دوبارہ کویت کے وزیر اعظم مقرر

شیعت نیوز: کویت کے حکمران شیخ نواف الاحمد الصباح نے شیخ صباح الخالد الصباح کو دوبارہ ملک کا وزیر اعظم مقرر کردیا۔

کویت کی سرکاری نیوز ایجنسی کونا کے حوالے سے کہا گیا کہ صباح الخالد الصباح نے پارلیمانی انتخابات کے بعد طریقہ کار کے طور پر اپنا استعفیٰ جمع کرا دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان کو یہ واضح کرنا ہو گا کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لیے کسی دباؤ کو قبول نہیں کیاجائے گا،علامہ راجہ ناصرعباس

کویت کے امیر شیخ نواف الاحمد الصباح نے شیخ صباح کو اپنی نئی کابینہ کے اراکین نامزد کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

سرکاری میڈیا نے کہا کہ فرمان کے مطابق نئی کابینہ کی حتمی منظوری امیر دیں گے۔ شیخ صباح الخالد الصباح کو گزشتہ سال 19 نومبر کو حکومت کی سربراہی سونپی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : پی ڈی ایم کی ملک دشمن تحریک کے پیچھے کون ہے ؟؟ وزیر اعظم عمران خان نے بتا دیا

واضح رہے کہ شیخ نواف الاحمد الصباح نے 91 سالہ صباح الاحمد الصباح کے انتقال کے بعد 30 ستمبر کو کویت کے نئے امیر کی حیثیت سے پارلیمنٹ میں حلف اٹھایا تھا۔

کویت کے 83 سالہ نئے امیر نے حلف اٹھانے کے بعد اپنے دفتر میں بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ خطے کے ممالک کی خوشحالی، استحکام اور سلامتی کے لیے کام کریں گے جس پر اراکین پارلیمنٹ نے ان سے بھرپور یک جہتی کا اظہار کیا تھا۔

کویت کے نئے امیر کے حوالے سے کہا جارہا تھا کہ ان کے دور میں کویت کی خارجہ پالیسی، تیل اور سرمایہ کاری سے متعلق پالیسیوں میں بڑی تبدیلی متوقع نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button