اہم ترین خبریںپاکستان

ایم ڈبلیوایم کے اراکین اسمبلی کے سکردو پہنچنے پر ہزاروں ووٹرز سپوٹرز کی جانب سے غیر اعلانیہ فقید المثال استقبال

روندو ، قمراہ، کچورہ، حوطو اور گمبہ سکردو سمیت کاظم میثم کے آبائی علاقوں میں خواتین اور بزرگ روایتی فیختب، یاک، ظو، اور مالے لیکر مہمانوں کے استقبال کیلئے گھروں سے نکل آئے

شیعیت نیوز: بن بلائےہزاروں چاہنے والے ایم ڈبلیوایم کےوزیرذراعت کاظم میثم اور دیگر اراکین اسمبلی کے استقبال کے لئےامنڈ آئے۔ وزیر زراعت اپنی آمد پر کسی استقبالیہ تقریب اور ریلی کے انعقاد سے منع کرچکے تھےاور کہا تھا کہ وہ اب خود ہر ووٹر کے گھر جاکر شکریہ ادا کریں گے اسکے باوجود حلقہ دو سمیت بلتستان بھر سے مجلس وحدت مسلمین اور آغا علی رضوی سے والہانہ محبت رکھنے والوں نے روندو سے لیکر سکردو تک جگہ جگہ استقبال کی نئی مثال قائم کردی۔ بھرپور نعروں اور درود شریف پڑھتے ہوئے کاروان وحدت کے استقبال میں عوامی جوش و جذبہ قابل دید تھا۔ کئی افراد فرط جذبات پر قابو نہ رکھ پاکر آب دیدہ ہوگئے۔ آغا علی رضوی ، شیخ اکبر رجائی اور کاظم میثم کو مبارکبادی دینے والے خوشیوں کے آنسو نہ روک پائے۔

روندو ، قمراہ، کچورہ، حوطو اور گمبہ سکردو سمیت کاظم میثم کے آبائی علاقوں میں خواتین اور بزرگ روایتی فیختب، یاک، ظو، اور مالے لیکر مہمانوں کے استقبال کیلئے گھروں سے نکل آئے، آغا علی رضوی کے چہرے پر مسکراہٹ دیکھنے کیلئے بیتاب نظر آئے۔ مہمانوں کے ہمراہ وحدت و انصاف کا کارواں گمبہ سکردو پہنچا تو عوام کا جمِ غفیر جلسے کی شکل اختیار کرگیا جہاں پر ممبران اسمبلی شیخ اکبر علی رجائی اور کاظم میثم کے ساتھ آغا علی رضوی نے خطاب میں عوام سے الیکشن میں بھرپور حمایت اور والہانہ اظہار محبت کا شکریہ ادا کیا۔ شیخ اکبر علی رجائی نے اس موقع پر کہا کہ اسمبلی رکنیت اور نمائندگی سے زیادہ جس بات پر ہمیں فخر ہے وہ آغا علی رضوی کا انتخاب اور اعتماد ہے۔ اسمبلی ممبر کہلانے سے زیادہ آغا علی رضوی اور مجلس وحدت مسلمین کے کارکن کہلانے کو اپنے لئے اعزاز سمجھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ہم اپنے ایٹمی سائنسداں کا انتقام تصور سے کافی پہلے لیں گے، علی اکبر ولایتی

کاظم میثم نے اپنے خطاب میں الیکشن میں بھرپور حمایت اور کامیابی عوام پر شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ آپ لوگوں نے جس جوش و جذبے اور محبت کا اظہار کیا اس کا ہمیشہ میں احسان مند رہوں گا۔ انہوں نے عہد کیا کہ عوام اور علاقے کی خدمت کیلئے اپنی تمام تر توانائیوں کو بروئے کا لائیں گے۔ مجلس وحدت مسلمین اور قائدین خصوصا علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور آغا علی رضوی کے اعتماد کو اپنے لئے اعزاز سمجھتے ہوئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔ انہوں نے خاص طور پر حلقہ دو کے چیدہ چیدہ علمائے عظام اور سرکردگان کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے انتخابات کے دوران مجلس وحدت مسلمین کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایرانی بابائے ایٹمی ٹیکنالوجی محسن فخری زادہ کی ٹارگٹ کلنگ کے بعد حسن نصراللہ کی تہران میں آیت اللہ خامنہ ای سے ملاقات کی اطلاع

انہوں نے جوانوں،بزرگوں، تنظیمی رہنماؤں، کارکنوں اور خصوصی طور پر ذاکر ایڈووکیٹ کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے مجلس وحدت مسلمین اور تحریک انصاف کے مشترکہ امیدوار کا ساتھ دیا۔ کاروان وحدت ریلی کی شکل میں وزیر زراعت کاظم میثم کے آبائی علاقہ آستانہ پہنچا جہاں پر آغا علی رضوی اور محمد کاظم میثم کے علاؤہ علاقے کے سرکردگان کی طرف سے عوام کا شکریہ ادا کیا گیا۔ علاقے کے سرکردہ حاجی احمد نے اس موقع پر مجلس وحدت کے قائدین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انکی سیاسی بصیرت کو شاندار الفاظ میں سراہا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button