دنیا

اسرائیل نے صدر ٹرمپ کو جنرل سلیمانی کے قتل کے لیے ورغلایا، جان برینن

شیعت نیوز: امریکہ کی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے سابق سربراہ جان برینن نے کہا ہے کہ اسرائیل نے جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کے لئے ٹرمپ کو ورغلایا تھا اور ڈاکٹر فخری زادہ کا قتل ریاستی دہشت گردی ہے جس کے لیے اسرائیل کو بھاری قیمت چکانی پڑ سکتی ہے۔

اسرائیلی اخبار ہاآرتض نے سی آئی اے کے سابق سربراہ جان برینن کا ایک انٹرویو شائع کیا ہے جس میں انھوں نے کہا ہے کہ انھیں یہی محسوس ہوتا ہے کہ اسرائیل نے ٹرمپ انتظامیہ کو ایران کی قدس فورس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کے لیے ورغلایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان میں مظلوموں کی آواز شیعیت نیوز پرPTA کی غیر اعلانیہ پابندی

جان برینن کا کہنا تھا کہ ایران کے ایٹمی سائنسداں ڈاکٹر محسن فخری زادہ کے قتل جیسی کارروائیاں ریاستی دہشت گردی ہیں کیونکہ اس طرح ایک حکومت، دوسری حکومتوں کو بھی اپنے مخالفین کے قتل کے لیے ترغیب دلاتی ہے۔

اسرائیلی اخبار ہاآرتض نے اس انٹرویو کے ذیل میں اپنے تبصرے میں لکھا ہے کہ اسرائيل نے ایران کے ایٹمی سائنسداں کو قتل تو کر دیا ہے لیکن اسے اس کی بھاری قیمت چکانی پڑ سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران اپنی قومی سلامتی پر مذاکرہ یا سمجھوتہ نہیں کرتا ہے، سعید خطیب زادہ

اسرائیل کے دفاعی امور کے ماہر آموس ہرئیل نے لکھا ہے کہ اس کارروائی کے بے حد تباہ کن نتائج سامنے آ سکتے ہیں اور اس بات میں کسی کو بھی شک نہیں کرنا چاہیے کہ ایران انتقام لے کر رہے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button