اہم ترین خبریںپاکستان

سیاسی و مذہبی جماعتوں کے مسلح گروہوں کے خلاف حکومت نے انتباہ جاری کردیا

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری مراسلےمیں کہاگیا ہے کہ بعض سیاسی اور مذہبی جماعتوں نے اپنی ملیشیا بنا رکھی ہیں۔

شیعیت نیوز: سیاسی و مذہبی جماعتوں کے مسلح گروہوں کے خلاف حکومت نے انتباہ جاری کردیا۔ وزارت داخلہ نے قانون کی خلاف ورزی پر وارننگ جاری کردی ہے۔

‏تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ نے بعض سیاسی اور مذہبی جماعتوں کی ملیشیا سے متعلق انتباہی مراسلہ صوبوں کو ارسال کردیاہے ۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کو کسی صورت تسلیم نہیں کیا جائے گا، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرکا دوٹوک موقف

‏وزارت داخلہ کی جانب سے جاری مراسلےمیں کہاگیا ہے کہ بعض سیاسی اور مذہبی جماعتوں نے اپنی ملیشیا بنا رکھی ہیں۔

مذہبی وسیاسی جماعتوں کی جانب سے اپنی پرائیوٹ ملیشیا بنانا نیشنل ایکشن پلان کے پوائنٹ نمبر 3 اور آرٹیکل 256 کی خلاف ورزی ہے۔

، وزارت داخلہ کی جانب سے خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ اگر ان چیزوں پر کنٹرول نہ کیا گیا تو سیکیورٹی صورتحال سنگین ہوسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نومنتخب وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان بیرسٹر خالد خورشید کی امام جمعہ استور علامہ سید عاشق حسین شاہ سے ملاقات اور اظہار تشکر

‏اس معاملے سے ملک کا دنیا میں منفی تاثر ابھرے گا۔ تمام صوبائی حکومتیں فوری اس بات کا نوٹس لیں۔ وزارت داخلہ نے ہدایت دی ہے کہ تمام صوبائی حکومتیں اس کی روک تھام کے لیے فوری اقدامات کریں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button