اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

ایرانی نیوکلیئر سائنسدان شہید محسن فخری زادہ کے انتقام کا آغاز،اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کا اعلیٰ افسرقتل

ذرائع کاکہنا ہے کہ فہمی ہیناوی کو فوری طور پر قریبی اسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کردی ہے ۔ اس واقعے کے بعد اسرائیل میں خوف کی فزاءپیدا ہوگئی ہے ۔

شیعیت نیوز: ایرانی نیوکلیئر سائنسدان شہید محسن فخری زادہ کے انتقام کا آغازہوگیا،اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کا اعلیٰ افسرتل ابیب میں مبینہ طورپر قتل۔ موساد کے اعلیٰ سطحی افسر فہمی ہیناوی کو ایک ٹریفک سگنل پر اندھادھند فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیلی دارلحکومت تل ابیب کے جنوب مشرقی علاقے میں اسرائیلی خفیہ اجنسی موساد کے ایک اعلیٰ افسر فہمی ہیناوی کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ اپنی گاڑی میں سوار ایک ٹریفک سگنل پر رکے ہوئے تھے ۔

یہ بھی پڑھیں: صیہونی حکومت کو دہشتگردی کی بین الاقوامی فہرست میں شامل کیا جائے: فلسطین

غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق حملہ آوروں نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئےان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی اور متعدد گولیاں برسائیں جس کے نتیجے میں فہمی ہیناوی موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ فہمی ہیناوی کو فوری طور پر قریبی اسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کردی ہے ۔ اس واقعے کے بعد اسرائیل میں خوف کی فضاء پیدا ہوگئی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: تلور کے شکار کی آڑ میں اسرائیل کو تسلیم کروانے کیلئےمحمد بن سلمان کا دورہ پاکستان جلد متوقع

بعض ذرائع نے اس کاروائی کو ایرانی میں گزشتہ دنوں شہید ہونے والے ایٹمی سائنس دان محسن فخری زادے کا بدلہ کرار دیا ہے جنہیں امریکی اور اسرائیلی ایماءپر مقامی ایجنٹوں کی مدد سے بہیمانہ انداز میں شہید کیا گیا تھا ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button