دنیا

افغانستان میں امریکہ کا حملہ 18 طالبان ہلاک

افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند میں امریکہ کے فضائی حملے میں 18 طالبان ہلاک ہو گئے۔

تسنیم خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق طالبان کے ترجمان قاری یوسف احمدی نے کہا ہے کہ امریکہ کے طیاروں نے قطر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ہلمند کے ناد علی اور لوی باغ کے علاقوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 18 طالبان ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

طالبان کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اس حملے میں کئی گھروں اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔

قاری یوسف احمدی نے کہا کہ امریکہ نے اس حملے سے قطر معاہدے کی خلاف ورزی کی جس کی قیمت اس ملک میں تعینات امریکی فوجیوں کوچکانا پڑے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button