مشرق وسطی

نیتن یاھو چند ہفتوں کے دوران مصر کا سرکاری دورہ کریں گے: عبرانی اخبار

اسرائیل کے عبرانی اخبار’معاریو’ نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو آئندہ چند ہفتوں کے دوران مصر کا دورہ کریں‌گے جہاں وہ مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے بھی ملاقات کریں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس دورے کا مقصد دونوں ملکوں‌کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مستحکم کرنا ہے۔

اسرائیلی اخبار نے سیاسی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ حکومت نے متحدہ عرب امارات اور بحرین کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کے بعد دوسرے عرب ممالک کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو مزید وسعت دینے کی کوشش کررہی ہے۔ حکومت کی ان کوششوں میں مصر کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو فروغ دینا بھی شامل ہے۔

اخباری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نیتن یاھو اور السیسی کی ملاقات دونوں ممالک  کے تجارتی وفود کی طرف سے تیار کردہ منصوبے کا حصہ ہے۔

خیال رہے کہ نیتن یاھو نے سنہ 2010ء کو مصر کا دورہ کیا تھا جہاں انہوں‌نے سابق مصری صدر حسنی مبارک سے ملاقات کی تھی۔ دونوں رہ نمائوں‌نے فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات پر بات چیت کی گئی۔

نیتن یاھو کے دورے کے کچھ ہی دنوں بعد جب مصری صدر حسنی مبارک کا تختہ الٹ گیا تو اس وقت کے اسرائیلی وزیر خارجہ آوی گیڈور لائبرمین نے کہا تھا کہ اسرائیل اور غزہ کے درمیان تمام روابط ختم کردیے جائیں  اور غزہ کی پٹی کے علاقے کے ساتھ تمام تجارتی اور معاشی سرگرمیاں ختم کی جائیں۔

سنہ 2016ء کو اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاھو نے مصر کا طے شدہ دورہ اس وقت منسوخ کردیا جب اسرائیلی  وزیر برائے توانائی یووال شنائنٹیز نے کہا کہ مصر نے اسرائیل کی درخواست پر غزہ اور جزیرہ نما سینا کی زیرزمین سرنگوں کو پانی میں ڈبو دیا ہے۔

ستمبر 2017ء کو نیتن یاھو نے نیویارک میں مصری صدر السیسی سے مختصر ملاقات کی تھی۔ السیسی کے ترجمان نے کہا تھا کہ دونوں رہ نمائوں کے درمیان فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل کے درمیان امن بات چیت کی بحالی کے امکانات پر بات چیت کی گئی ہے۔

سنہ 2018ء کو سامنے آنے والی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ نیتن یاھو نے مصر کا خفیہ دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے صدر السیسی سے ملاقات کی تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button