اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

گلگت بلتستان اسمبلی میں نئے قائد ایوان کا انتخاب اب سےتھوڑی دیر بعد متوقع

گلگت بلتستان میں 15 نومبر کے انتخابات کے بعد ارکان کی حلف برداری اور اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے 2 مراحل پہلے ہی مکمل ہو چکے ہیں

شیعیت نیوز: گلگت بلتستان اسمبلی میں نئے قائد ایوان کا انتخاب اب سےتھوڑی دیر بعد متوقع ہے۔گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے پولنگ آج شام 4 بجے ہو گی۔ تحریک انصاف اور اس کی اتحادی جماعت مجلس وحدت مسلمین نے بیرسٹر خالد خورشید کو وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے لیے نامزد کیا ہے جب کہ امجد حسین ایڈووکیٹ متحدہ اپوزیشن کی جانب سے امیدوار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: تمام افواہیں دم توڑ گئیں، پاکستان کی اعلیٰ سول وعسکری قیادت نےاسرائیل کےحوالےسے اہم فیصلہ کرلیا

گلگت بلتستان میں 15 نومبر کے انتخابات کے بعد ارکان کی حلف برداری اور اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے 2 مراحل پہلے ہی مکمل ہو چکے ہیں۔ اب تیسرے اور اہم مرحلے میں وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے سیکرٹری جی بی اسمبلی عبدالرزاق ریٹرننگ آفیسر کے فرائض انجام دیں گے جن کے دستخطوں سے جاری شیڈول کے مطابق وزیراعلیٰ کے انتخاب میں حصہ لینے کے لیے آج بوقت صبح 11 بج کر 30 منٹ پر کاغذات نامزدگی جمع کروائے جا سکیں گے۔ کاغذات کی جانچ پڑتال دوپہر 12 بجے تک مکمل ہو گی جس کے بعد کسی بھی امیدوار کو دستبردار ہونے کے لیے دوپہر 2 بجے تک وقت مقرر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شیخ رشید کا اسرائیل کے حوالے ایسا بیان جس پر پوری قوم کاسر فخر سے بلند ہوگیا

وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے آج شام 4 بجے پولنگ ہو گی، اسپیکر اسمبلی سید امجد زیدی پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی مکمل ہوتے ہی نومنتخب وزیراعلیٰ کے نتیجے کا اعلان کریں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button