مشرق وسطی

اماراتی بنک کا اسرائیل کے ایک بڑے بنک کے ساتھ معاہدہ

دبئی کے سرکاری میڈیا آفس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ  دُبئی انٹرنیشنل فنانشل سینٹر اور اسرائیلی "ہاپولیم” بینک نے باہمی تعاون  کے معاہدے پر اتفاق کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے بینک ہاپوالیم اس عالمی نیٹ ورک کا حصہ بن جائے گا اور مالیاتی مرکز بینکوں، مالیاتی مراکز ، ریگولیٹرز اور کمپنیوں شامل ہو کر مالی اور تکنیکی شعبوں میں مثبت تبدیلیاں لانے کے لیے کام ہونے والی کوششوں میں شامل ہوگا۔

جمعرات کے روز اسرائیلی "العال” کمپنی اور ابوظبی حکومت کی اتحاد ایئر ویز نے تعاون کے مزید طریقوں کی تلاش کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ ان میں ابوظبی اور "تل ابیب” اور دیگر مقامات کے مابین مشترکہ سروسز کی فراہمی بھی شامل ہے۔

العال اور الاتحاد نے  ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کا مقصد مختلف شعبوں، جیسے جہاز رانی ، انجینئرنگ ، ہوابازوں کی تربیت  اور فضائی میزبانی کی تربیت اور دونوں‌فریقیوں میں تجارتی تعاون کو بڑھانا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button