پاکستان میں کورونا وائرس کے بڑھتے وار، وفاقی حکومت کا اہم اعلان سامنے آگیا

23 نومبر, 2020 20:02

شیعیت نیوز: پاکستان میں کورونا وائرس کے بڑھتے وار، وفاقی حکومت کا اہم اعلان سامنے آگیا۔کورونا وبا کے بڑھتے کیسزکے پیش نظرحکومت نے 26 نومبرسے ایک ماہ کے لیے تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیرشفقت محمود نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وبا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر 26 نومبر سے تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سرگودھا، سعودی نواز کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشت گردوں کے ہاتھوں اہل تشیع مسلک کی مسجد شہید

تعلیمی اداروں میں 26 نومبر سے 24 دسمبر تک آن لائن تعلیم کا سلسلہ جاری رہے گا، 25 دسمبر سے 10 جنوری تک سردیوں کی چھٹیاں ہوں گی، جنوری کے پہلے ہفتے میں ریویو سیشن ہو گا جس کے بعد 11 جنوری کو تمام تعلیمی ادارے کھل جائیں گے۔ شفقت محمود نے کہا کہ جن تعلیمی اداروں میں تعلیمی سلسلہ آن لائن جاری ہے وہاں آن لائن جبکہ جہاں یہ سہولت نہیں ہے وہاں اساتذہ ہوم ورک فراہم کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی خفیہ ملاقات کا راز فاش ہوگیا

شفقت محمود کے مطابق مارچ اوراپریل میں بورڈ کے امتحانات کومئی میں کرانے کی سفارش کی ہے، یونیورسٹی ہاسٹلزکے طلبہ کا ایک تہائی حصہ ہاسٹلزمیں قیام کرسکیں گے، نوکریوں کے سلسلہ میں ہونے والے ٹیسٹ جاری رہیں گے۔

شفقت محمود کا کہنا ہے کہ اساتذہ کوبلانے کے حوالے سے اسکول انتظامیہ فیصلہ کرے گی، نیا تعلیمی سال کواگست میں لے جانے کے حوالے سے تجویز زیرغور ہے، کورونا کے حوالے سے تمام صورتحال کا جائزہ لیا جاتا رہے گا۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) پہلے ہی تعلیمی ادارے فوری بند کرنے کی سفارش کرچکا ہے۔

9:07 صبح مارچ 29, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔