عرب ممالک کا پاکستان پر اسرائیل کو تسلیم کرنے کاڈالاجانے والا دباؤ امت مسلمہ سے سنگین غداری ہے، علامہ باقرعباس زیدی
شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ باقر عباس زیدی نے اسرائیل کو تسلیم کرانے کے لیے عرب ممالک کے پاکستان پر دباؤ کو امت مسلمہ سے سنگین غداری قرار دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عرب حکمرانوں کی پاکستان کے داخلی معاملات میں مداخلت کے بھیانک نتائج دہشت گردی اور شدت پسند جماعتوں کی صورت میں قوم آج تک بھگت رہی ہے۔اسرائیل کے حوالے سے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا واضح موقف موجود ہے۔اسرائیل پر کسی بھی قسم کی لچک بانی پاکستان کے نظریات سے انحراف ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: مفتی عبداللہ پرقاتلانہ حملہ کرنے والے کا تعلق کس مسلک سے ہے؟ سی ٹی ڈی کا اہم انکشاف
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے مسئلہ فلسطین پر اپنے اٹل نظریات اور اصولی موقف سے اقوام عالم کو آگاہ کررکھا ہے کہ اسرائیل کو کسی صورت تسلیم نہیں کیا جا سکتا۔اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے اس کو تسلیم کرنے کا مطلب مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کے حق خودارادیت سے دستبرداری اور بھارت کے غاصبانہ قبضے کو تسلیم کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر خارجہ اور ترجمان پاک فوج کی مشترکہ پریس کانفرنس،بھارتی دہشتگردی بےنقاب
پاکستان اور عرب ممالک کے عوام یہود و ہنود کی اسلام دشمن پالیسیوں سے سخت نالاں ہیں۔عرب ممالک کے حکمران ذاتی خواہشوں کے اسیر ہیں اور طاقت و اختیارات کے زور پر عوامی خواہشات کے برعکس من پسند فیصلوں کو اپنا حق سمجھتے ہیں۔انہوں نے کہا اگر یہ صورتحال نہ بدلی تو بہت جلد عرب ممالک کے عوام اپنے حکمرانوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں گے۔







