عراق

سعودی وزیر زراعت کی قیادت میں وفد کی سرکاری دورے پر عراق آمد

سعودی عرب کے وزیر برائے ماحولیات ، پانی و زراعت عبدالرحمن الفضلی کی سربراہی میں وزارتی وفد نے اتوار کے روز عراق کا سرکاری دورہ شروع کیا ہے۔

اس دورے کے دوران یہ وفد عراقی وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی اور عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد الحلبوسی سے ملاقات کرے گا۔

اس دورے کے دوران دونوں ممالک کے مابین مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے پر تبادلہ خیال کےعلاوہ مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے، سعودی-عراقی رابطہ کونسل کی متعدد کمیٹیوں کے انعقاد کے علاوہ دو طرفہ سیاسی و معاشی شعبوں میں معاہدوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

یہ دورہ سعودی-عراقی رابطہ کونسل کے چوتھے اجلاس کی تیاریوں کے فریم ورک کے ضمن میں‌ کیا جا رہا ہے۔اس دورے کا مقصد سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز اور عراقی وزیر اعظم مصطفی الکاظمی کے مابین آئندہ اجلاس کی تیاری اور انتظامات کرنا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button