اہم ترین خبریںپاکستان

کالعدم سپاہ صحابہ کا سرغنہ احمد لدھیانوی انتخابی مہم پرگلگت پہنچ گیا، علاقائی امن وامان کو خطرہ، ریاستی ادارے خاموش تماشائی

کالعدم سپاہ صحابہ و تنظیم اہلسنت و الجماعت کا سربراہ احمد لدھیانوی گلگت پہنچ گیا، جہاں وہ اپنے حمایت یافتہ امیدوار حمایت اللہ خان کی انتخابی مہم چلائے گا۔

شیعیت نیوز: سعودی نواز کالعدم دہشت گرد تنظیم سپاہ صحابہ /لشکر جھنگوی کے سرغنہ احمد لدھیانوی کی انتخابی مہم کے سلسلے میں گلگت بلتستان آمد، علاقائی امن وامان کو شدید خطرات لاحق، الیکشن کمیشن آف پاکستان اوردیگر ریاستی ادارے کالعدم جماعت کے سرغنہ کی انتخابی مہم میں شمولیت پر خاموش تماشائی ، کالعدم سپاہ صحابہ و تنظیم اہلسنت و الجماعت کا سربراہ احمد لدھیانوی گلگت پہنچ گیا، جہاں وہ اپنے حمایت یافتہ امیدوار حمایت اللہ خان کی انتخابی مہم چلائے گا۔

گلگت حلقہ ایک میں راہ حق پارٹی(کالعدم سپاہ صحابہ /لشکرجھنگوی /اہل سنت والجماعت) کے امیدوار حمایت اللہ خان کو احمد لدھیانوی کی حمایت حاصل ہے۔ منگل کے روز احمد لدھیانوی نے گلگت میں مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ اس کے ہمراہ حلقہ ایک سے قانون ساز اسمبلی کے امیدوار حمایت اللہ خان بھی موجود تھا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی اور اسرائیلی غلامی میں غرق سعودی معیشت تیزی سے تباہی کے دہانے پر، آرامکو خسارے کا شکار

یاد رہے کہ حمایت اللہ خان 2004ء کے انتخابات میں سپاہ صحابہ کے ٹکٹ پر کامیاب ہواتھا۔ بعد میں مشرف حکومت نے سپاہ صحابہ کو کالعدم قرار دیا تو راہ حق پارٹی کے نام سے نئی پارٹی بنائی گئی۔ گلگت میں راہ حق پارٹی کے امیدوار حمایت اللہ خان ہے، حمایت اللہ خان راہ حق پارٹی اور متحدہ دینی محاذ کا مشترکہ امیدوار ہے جبکہ تنظیم اہلسنت کا ایک اور امیدوار آصف عثمانی بھی میدان میں ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ آصف عثمانی کو تنظیم اہلسنت و الجماعت گلگت بلتستان و کوہستان کے امیر قاضی نثار احمد کی حمایت حاصل ہے۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ احمد لدھیانوی حمایت اللہ خان اور آصف عثمانی میں سے ایک کو مشترکہ طور پر انتخابی میدان میں اتارنے کیلئے ہنگامی طور پر گلگت پہنچاہے۔

یہ بھی پڑھیں: متحدہ عرب امارات ، شیعہ کے بعد سنی پاکستانی خفیہ اداروں کا ہدف ، پاکستان کو سی پیک سے دور رکھنے کی سازش بےنقاب

کوشش کی جا رہی ہے کہ حمایت اللہ یا آصف عثمانی میں سے ایک کو مشترکہ طور پر انتخابی میدان میں رکھا جائے گا، تاکہ راہ حق پارٹی اور اہل سنت والجماعت کا ووٹ بنک تقسیم نہ ہو۔ اس حوالے سے تنظیم اہلسنت جی بی کے امیر قاضی نثار احمد کے ساتھ بھی نا لدھیانوی کی اہم نشستیں ہونے والی ہیں۔ دوسری جانب اہلسنت مساجد کمیٹی کا فیصلہ بھی ابھی تک نہیں آیا۔ مساجد کمیٹی کے فیصلے کو بھی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button