اہم ترین خبریںپاکستان

عمران خان کا گلگت بلتستان کو آئینی صوبہ بنانے کا اعلان ، بھارت بلبلا اٹھا

وزارت خارجہ نے گلگت بلتستان کو پاکستان کی پانچواں صوبہ بنانے اور اس کے قبضے والے جموں وکشمیر خطے میں انتخابات کرانے کی کوشش پر اعتراض ظاہر کیا ہے۔

شیعیت نیوز: عمران خان کا گلگت بلتستان کو آئینی صوبہ بنانے کا اعلان ، بھارت بلبلااٹھا،عمران خان نے پیٹھ میںچھراگھونپا ہے ، گلگت بلتستان کوپاکستان کاحصہ نہیں مانتے،بھارت چیخ اٹھا ،اطلاعات کے مطابق بھارت نے وزیراعظم پاکستان کی طرف سے گلگت بلتستان کوپانچواں صوبہ بنانے کی نہ صرف شدید مخالفت کی ہے بلکہ یہاں تک کہہ دیا ہے کہ عمران خان نے بھارت کوگہرا زخم دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت نے اعتراض کرتے ہوئے کہا ہےکہ پاکستان کے مقبوضہ جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کی موجودہ صورتحال کو تبدیل کرنے کی کوششوں پربھارت کو منظورنہیں اوراس پر اعتراض بھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا ایم ڈبلیوایم کی قیادت سے کیاگیاوعدہ پورا،گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کا اعلان کردیا

وزارت خارجہ نے گلگت بلتستان کو پاکستان کی پانچواں صوبہ بنانے اور اس کے قبضے والے جموں وکشمیر خطے میں انتخابات کرانے کی کوشش پر اعتراض ظاہر کیا ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان انوراگ شریواستو نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں پاکستان کا فوجی قبضہ ہے اور اس خطے میں موجودہ صورتحال کی تبدیلی کی کوئی قانونی بنیاد نہیں ہے۔ اس طرح کی کارروائی غیر قانونی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: اپوزیشن کی تحریک کا اصل ہدف عمران خان سے اسرائیل کو تسلیم کروانا ہے، مبشرلقمان اور طاہر اشرفی کا انکشاف

انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر اور لداخ مرکزکے زیر انتظام ریاستیں ہندوستان کا اٹوٹ حصہ ہیں اور پاکستان کو ہندوستان کے اندرونی معاملات میں بولنے کا کوئی حق نہیں ہے۔

بھارت کی طرف سے کہا گیا ہے کہ پاکستان ہمیشہ سے بھارت کے اندورونی معاملات میں دخل اندازی کرتا رہا ہے۔ہندستا ن نے ہمیشہ ایک اچّھے پڑوسی کی طرح پاکستان کا احترام کیا لیکن جواب میں پاکستان نے کشمیر میں ہنگامہ کرنے والوں کا ساتھ دیا ۔

یہ بھی پڑھیں: نبی کریم ؐ کی شان میں گستاخی کے خلاف آئی ایس او کا فرانسیسی قونصلیٹ کراچی پر احتجاج

کشمیر بھارت کا ایک اٹوٹ حصّہ ہے یہ بات ساری دنیا کو معلوم ہے۔پاکستان کو بھی یہ بات معلوم ہے کہ کشمیر ہمیشہ سے بھارت کا حصّہ رہا ہے کوئی بھی طاقت کشمیر کو بھارت سے جدا نہیں کر سکتا ہے. لیکن پاکستان اب گلگت بلتستان میں اپنی حرکت کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت ، امریکہ، اسرائیل اور سعودی عرب کسی صورت گلگت بلتستان کو پاکستان کا پانچواں صوبے کی حیثیت سے قبول کرنے کو تیار نہیں ہیں، دوسری جانب پاکستان کی کرپٹ مسلم لیگ ن ، پیپلز پارٹی اور مولانا فضل الرحمٰن بھی غیر ملکی دشمن قوتوں کی ایماء پر گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کے مخالف ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button