نامور شیعہ بزرگ عالم دین علامہ قاضی نیاز حسین نقوی کو شہر مقدس قم ایران میں سپرد خاک کردیاگیا
شیعیت نیوز: مملکت خداد پاکستان کے بزرگ عالم دین،سرمایۂ ملت اسلامیہ پاکستان،استاد العماء،قاضی القضات، مہتمم اعلیٰ مادر علمی جامعۃ المنتظر لاہور،مرکزی نائب صدر وفاق المدارس الشیعہ پاکستان،مرکزی نائب صدر ملی یکجہتی کونسل پاکستان، استاد العلماء مفسر قرآن حضرت آیۃ اللہ حافظ سید ریاض حسین نقوی النجفی مدظلہ العالی کے چھوٹے بھائی حضرت حجۃالاسلام والمسلمین الحاج علامہ قاضی سید نیاز حسین نقوی اعلی اللہ مقامہ کی نماز جنازہ جمہوری اسلامی ایران کے شہر قم المقدسہ میں حضرت سیدہ فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے حرم مطہر میں ادا کردی گئی اور تدفین بھی قم المقدسہ کے قبرستان میں کردی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پی پی پی کی سندھ حکومت کی دوغلی پالیسی ،JDC کی میلاد کانفرنس پر پابندی، کالعدم سپاہ صحابہ کو میرپورخاص میں جلسے کی اجازت
تفصیلات کے مطابق مہتمم جامعتہ المنتظرلاہور علامہ قاضی سید نیاز حسین نقوی کورونا وائرس میں مبتلا ہوکر ایران کے شہر مقدس قم میں گزشتہ دنوں خالق حقیقی سے جاملے تھے ، ان کی تشیع جنازہ گزشتہ روز حرم مطہر جناب معصومہ قم ؑ میں امام جمعہ آیت اللہ حسینی کی زیر اقتداء ادا کی گئی، نماز جنازہ میں علماءو طلاب حوزہ علمیہ قم سمیت زائرین نےبڑی تعداد میں شرکت کی ۔
یہ بھی پڑھیں : آئی ایس او اور ایم ڈبلیوایم کا مقصدوہدف ایک ہے،ہم چاہتے ہیں دونوں ایک دوسرےکوسپورٹ کریں، مرکزی صدر آئی ایس او
دوسری جانب جامعتہ المنتظر لاہور میں مرحوم کے بڑے بھائی آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی سے مختلف سیاسی، سماجی ومذہبی شخصیات کی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری جہاں وہ مرحوم قاضی نیاز حسین نقوی کے انتقال پر تعزیت وصول کررہے ہیں، لاہور میں متعین ایرانی قونصلیٹ جنرل، شیعہ علماءکونسل کے قائدین سمیت مختلف وفود تشریف لاچکے ہیں۔







