مشرق وسطی

شام کے شہر عفرین میں زوردار بم دھماکہ، متعدد افراد جاں بحق

روسیا الیوم کی رپورٹ کے مطابق شام کے شہر عفرین میں ہونے والے اس موٹر سائیکل بم دھماکے میں 2 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ ابھی اس دھماکے کے بارے میں مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔ اگرچہ شام میں دہشت گردوں کا اب کسی بھی علاقے پر قبضہ نہیں ہے لیکن اس کے باوجود اس گروہ کے بعض عناصر مختلف علاقوں میں روپوش ہیں اور موقع پر ملنے پر وہ دہشت گردانہ حملہ کر دیتے ہیں تاہم شامی فوج اپنے ملک کے مختلف علاقوں سے ان باقی بچے دہشت گردوں کا بھی صفایا کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

ترکی کی فوج گزشتہ تین برس سے شام میں جارحیت میں مصروف ہے اور اس وقت ترکی شام میں سرگرم بعض دہشتگرد گروہوں کا اصل حامی شمار ہوتا ہے۔ واضح رہے کہ شام کا بحران سن دو ہزار گیارہ میں امریکہ، سعودی عرب اور ان کے اتحادیوں کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کے حملے اور جارحیت سے شروع ہوا تھا جس کا مقصد علاقے میں غاصب صیہونی حکومت کے لئے حالات کو سازگار بنانا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button