سعودی عرب

عرب ممالک کے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے عمل میں مدد کریں گے: سعودی عرب

سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ ان کا ملک عرب ملکوں اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کے قیام میں رکاوٹ نہیں ڈالے گا بلکہ صہیونی ریاست اور عرب ملکوں میں ‌تعلقات کے قیام میں سہولت فراہم کرے گا۔

برسلز میں یورپی عہیدیداروں کے ساتھ ملاقات میں سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ عرب ممالک کی طرف سے اسرائیل کو تسلیم کرنے کی مہم میں ان کا ساتھ دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ الریاض اسرائیل کو تسلیم کرنے کا حصہ نہیں بنے گا بلکہ فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان امن عمل کو آگے بڑھانے کی کوشش کرے گا۔

ایران کے معاملےپر بات کرتے ہوئے سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایرانی رجیم دہشت گرد تنظیموں کو فنڈز فراہمکررہا ہے۔ ایران کا میزائل اور جوہری پروگرام خطے کی سلامتی کے لیے بڑا خطرہ ہیں۔

بن فرحان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب خطے کو بدامنی سے دوچار کرنے کی ایرانی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے اقدامات کرے گا۔

ادھر امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ایک بیان میں کہا ہے کہ انہیں توقع ہے کہ سعودی عرب جلد ہی اسرائیل کو تسلیم کرنے والے عرب ممالک میں شامل ہوجائے گا۔

-مرکز اطلاعات فلسطین

متعلقہ مضامین

Back to top button