جیکب آباد ، فقید المثال اربعین مارچ کے انعقاد پر ایف آئی آر میں نامزد 14 عزاداروں کی ضمانت منظور

13 اکتوبر, 2020 17:06

شیعیت نیوز: جیکب آباد میں فقید المثال جلوس چہلم امام حسین ؑ نکالنے پر ریاست کی مدعت میں درج ایف آئی آر میں نامزد عزاداروں کی ضمانت منظور کرلی گئی، سیشن کورٹ جیکب آباد نے ایف آئی آر میں نامزد 14عزاداروں کی ضما نت منظور کرتے ہوئے رہائی کےاحکامات جاری کردیئے ہیں۔ ایف آئی آر میں ایم ڈبلیوایم کے مرکزی ترجمان علامہ مقصودڈومکی بھی نامزد تھے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور، اربعین امام حسینؑ پرپیدل مارچ کرنے کے جرم میں عزاداروں پر 8تھانوں میں مقدمات کا اندراج

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان مقصود علی ڈومکی نے سیشن کورٹ جیکب آباد میں اربعین شہدائے کربلا کی مشی پر مقدمہ میں عزاداروں کی ضمانت منظور ہونے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرامن عزاداروں پر ایف آئی آرز کا اندراج ملت جعفریہ کی مذہبی آزادی پر حملہ ہے۔ بابا گرونانک کی تقریب میں تعاون کرنے والے حکمران نواسہ رسول ص کے غم میں رکاوٹيں ڈال رہے ہیں۔ سندھ اور پنجاب میں سینکڑوں مقدمات کا اندراج ملت جعفریہ کو دیوار سے لگانے کی سازش ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان صاحب! ریاست مدینہ بنانی ہے تو نارووال میں خواتین عزاداروں پرحملے میں ملوث پولیس حکام کو فوری سزادو

انہوں نے کہا کہ عزاداری امام حسین علیہ السلام کے جرم میں ایف آئی آر کا اندراج میرے لئے اعزاز کی بات ہے۔ تمام عزاداران امام مظلوم کے حوصلے بلند ہیں اور حسینیت کی راہ میں قربانی دینا عبادت ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت عزاداروں کے خلاف گرفتاریوں کا سلسلہ روکتے ہوئے تمام تر مقدمات واپس لے۔

3:19 شام مارچ 18, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔