مشرق وسطی

امریکی فوجی ساز و سامان سے لدے 20 ٹرک اور ٹریلر شام میں داخل

امریکہ کا ایک فوجی کانوائے عراق سے نکل کر شمال مشرقی شام کی الولید گزر گاہ کے راستے شام میں داخل ہو گیا ہے۔

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق امریکی دہشتگردوں کے کاروان میں فوجی ساز و سامان سے لدے 20 ٹرک اور ٹریلر موجود ہیں جو شام کی سرحد سے الرمیلان علاقے سے القحطانیه – القامشلی شاہراہ کی جانب روانہ ہوا ۔

اس امریکی فوجی کانوائے کے شام میں داخلے کا مقصد الحسکہ میں امریکہ کے غیر قانونی فوجی اڈے کو مزید استحکام بخشنا ہے۔

شام سے امریکی دہشتگردوں کے نکلنے کے اعلان کے باوجود امریکہ شام اور عراق کے سرحدی علاقے کے قریب واقع التنف فوجی اڈے پر اپنا قبضہ برقرار رکھنا چاہتا ہے اور شام کی آئیل فیلڈ کو دہشتگردوں کے قبضے سے بچانے کے بہانے وہاں اُس نے اپنے باوردی دہشتگرد تعینات کر دئے ہیں۔

شام کے صدر بشار اسد نے ابھی حال ہی میں امریکہ کو نازی جرمنی کے مشابہ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ واشنگٹن شام کا تیل چرانے میں مصروف ہے۔

اس وقت شام کے تیل کی فروخت اور اس سے حاصل ہونے والی آمدنی کو لوٹنے کے سلسلے میں امریکہ بھی اُسی طریقۂ کار پر گامزن ہے جس پر شام میں موجود دہشتگرد گامزن تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button