دنیا

آرمینیا اور آذربائيجان کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق کا اعلان

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ آرمینیا اور آذربائیجان کے وزراء خارجہ نے روسی وزیر خارجہ کی سربراہی میں 10 گھنٹے کی بات چیت کے بعد جنگ بندی پر اتفاق کرلیا ہے۔

ٹی آر ٹی کے مطابق روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ آرمینیا اور آذربائیجان کے وزراء خارجہ نے روسی وزیر خارجہ کی سربراہی میں 10 گھنٹے کی بات چیت کے بعد جنگ بندی پر اتفاق کرلیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اعلان کیا ہے کہ آرمینیا اور آذربائیجان جنگ بندی پر رضامند ہوگئے ہیں اور مقامی وقت کے مطابق آج دن کے 12 بجے سے سیز فائر پر عمل درآمد شروع ہوجائے گا۔

روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ دوپہر 12 بجے کے بعد عملاً سیز فائر کے دوران دونوں ممالک قیدیوں اور لاشوں کا تبادلہ کریں گے، اس عمل کی تکمیل کے بعد متنازعہ علاقے نگورنو کاراباخ کے تصفیے کے لیے باضابطہ مذاکرات شروع ہوں گے۔

گزشتہ روز روسی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ آرمینیا اور آزربائیجان نے روس کے صدر پوتین کی اپیل پر جنگ بندی کے لیے مذاکرات پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔

واضح رہے کہ 27 ستمبر سے دونوں ممالک کے درمیان ہونے والی فوجی جھڑپوں میں 300 سے زیادہ افراد ہلاک اور 500 سے زائد زخمی ہوئے جب کہ ہزاروں افراد نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوگئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button