اہم ترین خبریںدنیا

اسرائیل میں خانہ جنگی، سابق وزیر لیبر مین نے خبردار کردیا

شیعیت نیوز : غاصب صیہونی حکومت کے سابق وزیرجنگ لیبرمین نے اسرائیل میں خانہ جنگی شروع ہونے سے متعلق خبردار کیا ہے۔

غاصب صیہونی حکومت کے سابق وزیرجنگ لیبر مین نے نتن یاہو پر اسرائیل کو ذاتی مفادات کی بھینٹ چڑھانے کا الزام عائد کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل میں خانہ جنگی شروع ہوسکتی ہے۔

غاصب صیہونی حکومت کے سابق وزیر جنگ لیبرمین نے صیہونی حکومت کے اخبار یدیعوت احارانوت سے گفتگو میں اسرائیل کے وزیر اعظم نتن یاہو پر کڑی تنقید کی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ نتن یاہو اپنے ذاتی مفادات اور سیاسی بقا کے لئے کام کر رہے ہیں اور ان کے لئے کوئی چیز اہمیت نہیں رکھتی۔

یہ خبر بھی پڑھیں اسرائیل کو تسلیم کرنے کے مقاصد

انھوں نے نتن یاہو کو ایسی شخصیت قرار دیا جو اقتدار میں رہنے کے لئے سب کچھ کرنے کو تیار رہتی ہے۔ لیبرمین نے کہا کہ نتن یاہو کے اقدامات کی وجہ سے اسرائیل میں خانہ جنگی شروع ہو سکتی ہے۔

یہ کوئی پہلی بار نہیں ہے کہ لیبرمین نے نتن یاہو کو ہدف تنقید بنایا ہے۔ اس سے قبل بھی انھوں نے نتن یاہو کو اقتدار کی ہوس کا پجاری قرار دیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button