اہم ترین خبریںپاکستان

جلوس اربعین میں عزاداران حسینیؑ نے کس انداز میں بھرپورشرکت کرنی ہے؟؟ تحریر لازمی پڑھیں 

پاکستان کے تمام جید علمائے کرام نے تمام شیعیان حیدرکرارؑ کو مخاطب کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ روز اربعین کوئی اپنے گھرمیں نا رہے مرد وزن ، بوڑھے بچے اور جوان لبیک یاحسینؑ کی صداؤں میں ہاتھوں میں پرچم وفا لیکر نکلیں ، کورونا کی عالمی وباء کے پیش نظر طبی ماہرین کی ہدایات پر لازمی عمل کریں اور مکتب اہل بیتؑ کے دشمنوں اور یزید لعین کے حامیوں کو بتادیں کہ یہ ملک آج بھی حسینیوں کا ہے ۔

شیعیت نیوز: اربعین امام حسین ؑ کے نزدیک آتے ہی سازشی مشنری بھی حرکت میں آچکی ہے،جنہوں نے زائرین ایران وعراق ،یوم علیؑ اور یوم عاشورا کے جلوسوں کے بعد مکتب اہل بیتؑ کے پیروکاروں کو کورونا کے پھیلاؤ کا ذمہ دار قرار دینے کا جھوٹا پروپگینڈا کیا تھا اب اربعین امام حسین ؑکے حوالے سے جاری قومی بیداری مہم سے خوفزدہ انہی عناصر نے کورونا وائرس کو بنیاد بنا کر خوف وہراس پھیلانا شروع کردیاہے ، مختلف ذرائع ابلاغ ان دنوں کورونا وائرس کے پاکستان میں دوبارہ شدت اختیار کرنے کی نشاندہی کررہے ہیں ایسے میں امام حسین ؑ کے عزاداروں کی ذمہ داریاں بھی بڑھ گئی ہیں۔

اس سال کے جب کورونا وائرس کی وجہ سے لاکھوں زائرین اربعین حسینی ؑ میں شرکت کیلئے کربلائے معلیٰ جانے سے قاصر رہے ہیں اور دوسری جانب محرم الحرام کے آغاز سے ہی ملک واسلام دشمن قوتوں نے مادر وطن میں جس فرقہ وارانہ منافرت کی آگ کو بھڑکانے کی کوشش کی ایسے میں پاکستان کے تمام جید علمائے کرام نے تمام شیعیان حیدرکرارؑ کو مخاطب کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ روز اربعین کوئی اپنے گھرمیں نا رہے مرد وزن ، بوڑھے بچے اور جوان لبیک یاحسینؑ کی صداؤں میں ہاتھوں میں پرچم وفا لیکر نکلیں ، کورونا کی عالمی وباء کے پیش نظر طبی ماہرین کی ہدایات پر لازمی عمل کریں اور مکتب اہل بیتؑ کے دشمنوں اور یزید لعین کے حامیوں کو بتادیں کہ یہ ملک آج بھی حسینیوں کا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب پولیس کا شیعہ مسلمان شہریوں کی مذہبی آزادی پر حملہ آئین پاکستان میں تسلیم شدہ حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے،علامہ راجہ ناصرعباس

تمام عزاداران حسینی ؑ خواہ وہ خواتین ہوں یا مرد، بچے ہوں یا بوڑھے سب پر لازم ہے کہ وہ روز اربعین جلوس ہائے عزا میں شرکت کے وقت ماسک کا استعمال لازمی کریں ، ممکن ہو تو اضافی ماسک دیگر عزاداروں کے لیئے بھی ساتھ رکھیں، ہینڈ سینی ٹائزرزکا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں اور اپنے ہمراہ رکھیں، جلوس میں شرکت کے دوران سماجی فاصلے کا خصوصی خیال رکھیں، نذر ونیاز کے لئے ڈسپوزبل برتنوں کے استعمال کو ترجیح دیں ، بیمار افراد جلوس عزا میں شرکت سے پرہیز کریں ۔

یہ بھی پڑھیں: ڈی سی اور ڈی پی او خانیوال شیعہ دشمنی پر اُتر آئے،25عزادار گرفتار

ہم نے اپنے نظم وضبط سے ناصرف اپنی حفاظت کرنی ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ جلوس ہائے عزا میں شریک اپنے عزیزوں اور تمام عزاداران سید الشہداءؑ کی بھی صحت کا تحفظ کرنا ہے ۔ انشاءاللہ ہماری منظم اور بیدار قوم اس اربعین پر کورونا وائرس کی عالمی وباء کے باوجود تمام تر احتیاطی تدابیر کے ساتھ جلوسوں میں اپنی بھرپور شرکت سے دنیا پر ثابت کرے گی کہ ہم سفر عشق حسینی ؑ میں حائل ہر رکاوٹ کو عبور کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور امام حسین ؑ کا عزادار ہی سب سے زیادہ ذمہ دار شہری ہوتا ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button