دنیا

امریکی صدر ٹرمپ اور ان کی اہلیہ کورونا میں مبتلا، انتخابی مہم متاثر

امریکہ اب تک دنیا بھر میں کورونا وائرس میں مبتلا اور ہلاکتوں کے حوالے سے سر فہرست تھا ہی اور اب اس ملک کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ بھی کورونا میں مبتلا ہو چکے ہیں اور ان دونوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹرمپ نے اپنا اور اہلیہ میلانیا ٹرمپ کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی ہے۔

وائٹ ہاؤس کے ڈاکٹر کے مطابق صدر ٹرمپ اور انکی اہلیہ کی طبیعت بہتر ہے، یہ دونوں افراد وائٹ ہاؤس میں قرنطینہ میں چلے گئے ہیں جس کی وجہ سے ان کی انتخابی مہم متاثر ہو گئی ہے۔ تاہم ان کے ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ قرنطینہ کےدوران بغیر کسی تعطل کے صدارتی فرائض سرانجام دیتے رہیں گے۔

میلانیا ٹرمپ نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ بہت سے امریکیوں کی طرح میں نے اور صدر ٹرمپ نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button