ایران

دشمن کے ساتھ عدم تعامل ہماری سعادت ہے: جنرل سلامی

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ نے کہا ہے کہ فوجی راہیں بند ہیں فوجی جنگ بنیادی طور پر منتفی ہے دشمن کے ساتھ عدم تعامل ہماری سعادت ہے۔

رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی نے کہا ہے کہ فوجی راہیں بند ہیں فوجی جنگ بنیادی طور پر منتفی ہے دشمن کے ساتھ عدم تعامل ہماری سعادت ہے۔

میجر جنرل سلامی نے پارلیمنٹ کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم پر مسلط کردہ جنگ ایک عالمی جنگ تھی ۔ اگر چہ یہ جنگ ایران اور عراق کی سرحد پر لڑی گئی لیکن اس جنگ کے پیچھے عالمی سامراجی طاقتیں کھڑی تھیں ، صدام معدوم کو عالمی سامراجی طاقتوں اور علاقائی ممالک کی بھر پور حمایت حاصل تھی۔ عراق کو عالمی سطح پر اقتصادی مدد حاصل تھی ، پیشرفتہ ہتھیار عراق کو فراہم کئے گئےبرطانیہ، جرمنی، فرانس، آسٹریا، سویت یونین اور امریکہ نے اپنے تمام جنگی وسائل عراق کے اختیار میں دے رکھے تھے۔

کل تک امریکہ کی ایران کو الگ تھلگ کرنے کی تلاش و کوشش تھی لیکن آج خود امریکہ عالمی سطح پر الگ تھلگ ہوگيا ہے۔ آج ایران دفاعی طاقت اور قدرت کے اوج پر پہنچ گيا ہے، امریکہ کی خطے میں تمام پالیسیاں شکست اور ناکامی سے دوچار ہوگئی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button