اہم ترین خبریںپاکستان

ملتان، تکفیریوں کی ریلی کا ثمر، 80سالہ اہل سنت بزرگ شہری پر توہین صحابہ کا جھوٹا مقدمہ درج

بعد ازاں تھانہ دہلی گیٹ ملتان کی پولیس نے معراج الدین ولد لعل دین کے خلاف دفعہ 298-A کے تحت مقدمہ درج کرکے کاروائی کا آغاز کردیاہے

شیعیت نیوز: تکفیری ریلی کے نتائج سامنے آنے لگے، شیعہ سنی اتحاد ویکجہتی ،مذہبی ہم آہنگی کے مرکز اور اولیاءکی سرزمین ملتان میں بھی فرقہ وارانہ منافرت بھڑکانے کی سازش شروع، ملتان شہر میں اہل سنت مسلک سے تعلق رکھنے والے 80 سالہ بزرگ شہری سابقہ متولی مسجدمعراج الدین پر چند شر پسند مٹھی بھرناصبی افراد کےایما پر 298-A کا مقدمہ درج دیا گیا ،یاد رہے عزاداری کے مرکز ملتان شہر میں شیعہ سنی بھائی مل کر عزاداری سیدالشہدا ءؑ برپا کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کالعدم وہابی دہشت گردجماعتوں اور ناصبی اہل سنت مفتیوں کےگٹھ جوڑ کےبعد ملتان میں آج نکالی جانے والی نام نہاد عظمت صحابہ ریلی کے بعد ملتان کے اتحاد بین المسلمین کے عنوان سے معروف شہرمیں بھی شدت پسند تکفیری عناصر سراٹھانے لگے ہیں، آج ملتان میں فرقہ وارانہ منافرت پر مبنی ایک اور مقدمہ چند مٹھی بھر شدت پسند عناصر کی جانب سے ایک 80سالہ بزرگ اہل سنت شہری پر درج کروادیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کالعدم سپاہ صحابہ کے مولوی نے سبق یاد ناکرنے پر بیوہ ماں کااکلوتا 5سالہ معصوم بچہ مارڈالا

ناصبی محمد مدثر ولد محمد توفیق نے پولیس کو شکایت کی ہے کہ بزرگ معراج الدین ولد لعل دین قوم انصاری سکنہ محلہ ہزاریاں بیرون دہلی گیٹ ملتان نے صحابہ اور امہات المومنین کی شان میں گستاخی کی ہے، اس کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے، بعد ازاں تھانہ دہلی گیٹ ملتان کی پولیس نے معراج الدین ولد لعل دین کے خلاف دفعہ 298-A کے تحت مقدمہ درج کرکے کاروائی کا آغاز کردیاہے ۔

یہ بھی پڑھیں: لنگرونیاز امام حسین ؑ سے ناصبی اہل سنت کو تکلیف، چکوال میں شیعہ عزادارخاندان پر مقدمہ درج

ذرائع کے مطابق ناصبی عناصرکی جانب سے جھوٹے اور بے بنیاد مقدمے میں ملوث قرار دیئے جانے کے بعد 80سالہ بزرگ شہری معراج الدین ولد لعل دین نے اسٹامپ پیپر پر اپنا بیان حلفی جمع کروایاہے جس میں اس نے صحابہ کرام اور امہات المومنین سے اپنے عشق اور محبت اور احترام کا اظہار کیاہے، اس نے موقف اختیار کیا کہ میں فارغ وقت میں چائے پینے دکان پر جاتا ہوں جہاں بعض افراد مجھ سے تنزیہ گفتگو کرتے ہیں میں نے بارہا انہیں اس کام سے منع کیا اور اب وہی لوگ میرے خلاف جھوٹا پروپگینڈا کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اربعین حسینی ملت تشیع پاکستان کی طاقت کا مظہر ثابت ہوگا، عارف حسین الجانی

واضح رہے کہ سعودی ریالوں پر پلنے والے یزید ملعون کے وکیل مفتی منیب الرحمٰن  اور حنیف جالندھری جیسے تکفیری وناصبی ملاؤں نے آج ملتان جیسے پرامن اور شیعہ سنی وحدت کی علامت سمجھے جانے والے علاقے کاامن وامان تباہ کرنے کے لئے یہاں بھی فرقہ وارانہ منافرت پر منبی ریلی نکالی ہے ،جسے ریاستی اداروں کی مکمل سرپرستی حاصل تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button