میرانشاہ: آپریشن کے دوران دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے دو جوان شہید

21 ستمبر, 2020 19:58

میرانشاہ کے علاقے اسپالگا میں خفیہ اطلاع پرآپریشن کیا جارہا تھا کہ اس دوران دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں 2 جوان شہید ہوگئے

تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان میں میرانشاہ کے علاقے اسپالگا میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے دو جوان شہید ہوگئے۔

انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ روز شمالی وزیرستان میں میرانشاہ کے علاقے اسپالگا میں خفیہ اطلاع پرآپریشن کیا جارہا تھا کہ اس دوران دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں 2 جوان شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرکے کلیئرنس آپریشن شروع کردیا ہے۔ شہدا ہونے والوں میں حوالدار تاجبر علی اور سپاہی راشد شامل ہیں۔

3:52 شام مئی 3, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔