اہم ترین خبریںپاکستان

اسلام آباد انتظامیہ بھی کالعدم سپاہ صحابہ کی فرقہ وارانہ منافرت پھیلانے کے مہم میں شامل

واضح رہے کہ جب ڈپٹی کمشنر خود چل کر کالعدم تنظیم اھلسنت والجماعت سپاہ صحابہ کے عہدیداروں کے پاس جائے گا تو یہ دھشت گرد اسے کھلی آزادی تصور کرکے اسلام آباد کو اپنے باپ کی جاگیر سمجھتے ھوئے ھر وہ کام کریں گے جس سے اسلام آباد کا امان خراب ہو ۔

شیعیت نیوز: کالعدم جماعتوں بالخصوص سپاہ صحابہ /لشکرجھنگوی (اہل سنت والجماعت) نے عظمتِ صحابہ کے نام پر جو طوفانِ بدتمیزی چند روز پہلے کراچی میں مچایا اُسکی تیاری اب اسلام آباد میں بھی کرلی گئی – ڈپٹی کمشنر اسلام آباد محمد حمزہ شفقات کی کالعدم سپاہ صحابہ (اہل سنت والجماعت )کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل مسعودالرحمٰن عثمانی سےجامعہ محمدیہ اسلام آباد میں ملاقات عظمت صحابہ کے نام پراسلام آباد کا ممکنہ طور پر امن وامان تباہ کرنے والے تکفیری عناصر کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کی یقین دہانی ۔اس موقع پر دیگر سول و پولیس حکام بھی موجود تھے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں بھی چند روز قبل کالعدم تنظیم اھلسنت والجماعت (سابقہ سپاہ صحابہ) نے نام بدل کر عظمتِ صحابہ کی آڑ میں نہ صرفِ شیعہ کافر کے نعرے لگائے بلکہ مسجد و امام بارگاہ امامیہ لائنز ایریا پر ریلی کے شرکاء نے حملہ بھی کیاجبکہ اسے کے چند روز بعد ہی کراچی کے ایک اور علاقت شیر پاؤ کالونی لانڈھی میں بھی کالعدم سپاہ صحابہ کے شرپسند عناصر نے 24محرم الحرم کے جلوس عزا پر پتھراؤ کیا تھا جس میں ایک درجن سے زائد عزادار شدید زخمی ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: فرقہ کے بنیاد پر مردم شماری کی باتیں پاکستان کو توڑنے کی سازش ہے،علامہ محمد حسین اکبر

واضح رہے کہ جب ڈپٹی کمشنر خود چل کر کالعدم تنظیم اھلسنت والجماعت سپاہ صحابہ کے عہدیداروں کے پاس جائے گا تو یہ دھشت گرد اسے کھلی آزادی تصور کرکے اسلام آباد کو اپنے باپ کی جاگیر سمجھتے ھوئے ھر وہ کام کریں گے جس سے اسلام آباد کا امان خراب ہو ۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد اسے تعلق رکھنے والی ایک سماجی رہنما گل زہرا اور ان کے ساتھیوں نےڈپٹی کمشنر، پولیس انتظامیہ اسلام آباد اور رینجرز کے اعلیٰ حکام کو مطلع کردیا ہے کہ اگر دھشت گرد تنظیم کالعدم اھلسنت والجماعت (سابقہ سپاہ صحابہ) جو کہ متحدہ سنی کونسل کے نام سے جلسہ منعقید کررہی ہے اگر اس جلسے میں اسٹیج پر سے کالعدم تنظیم کے دھشت گردوں نےفرقہ وارانہ تقاریر کیں یا شیعہ کافر کے نعرے لگائے گئے تو اَس کی ذمہ داری ڈپٹی کمشنرپر عائد ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: کوہاٹ کی 2انتہائی موثر شیعہ شخصیات کالعدم سپاہ صحابہ کے سفاک دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید

ذرائع کے مطابق گل زہرا نے کہا کہ کل اگر اسلام آباد میں شیعہ کافر کا نعرہ لگا تو ڈی سی آفس کے سامنے احتجاج ہوگا، انہوں نے مزید کہاکہ کالعدم تنظیم کے عہددار مسعود الرحمن عثمانی سے کس مقصد کے تحت ملاقات کی ریاستی ادارے ڈپٹی کمشنر سے اس سوال کا جواب لیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button