اہم ترین خبریںپاکستان

پاکستان میں موجودہ فرقہ وارانہ منافرت کے سرخیل مفتی منیب الرحمٰن کی بوکھلاہٹ کی اصل وجہ سامنے آگئے

24 اگست 2020 کو سمری کی تیاری کی خبر نشر ہونے کے بعد مفتی منیب الرحمن بوکھلاہٹ کا شکار ہیں کہ وہ کس طرح اپنی انیس سالہ پرانی مطلق العنان رویت ہلال کمیٹی کی چیئرمین شپ کو بچائیں

شیعیت نیوز: مفتی اعظم پاکستان کے نام سے مشہور مفتی منیب الرحمن ہزاروی اس وقت شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہیں۔ وفاقی وزارت مذہبی امور اور وزارت سائینس اینڈ ٹیکنالوجی نے رویت ہلال کمیٹی کے ارکان اور چیئرمین کی تبدیلی کے لئے سمری تیار کرلی ہے نئی سمری میں رویت ہلال کمیٹی میں مختلف ادروں کے نہ صرف نمائندوں کا اضافہ کیا جائے گا بلکہ چیئرمین کا عہدہ بھی تبدیل ہوگا۔

24 اگست 2020 کو سمری کی تیاری کی خبر نشر ہونے کے بعد مفتی منیب الرحمن بوکھلاہٹ کا شکار ہیں کہ وہ کس طرح اپنی انیس سالہ پرانی مطلق العنان رویت ہلال کمیٹی کی چیئرمین شپ کو بچائیں اور کس طرح حکومت کو دباؤ میں لاکر فیصلہ تبدیل کروائیں۔ مفتی منیب الرحمن ہزاروی کی پریشانی کی سب سے بڑی وجہ وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین ہیں جنہوں نے مفتی منیب کو گزشتہ ڈیڑھ سال سے ناکوں چنے چبوا رکھے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:فرقہ وارایت کی آگ لگانے کیلئےیہود ونصاریٰ نےاپنے پےرول پر تکفیری جماعتوں کی پشت پناہی شروع کردی ہے، علامہ باقرزیدی

فوادچوہدری کھل کر مفتی منیب الرحمن ہزاروی کو رویت ہلال کے غلط اعلانات پر آڑے ہاتھوں لے چکے ہیں۔ کئی مرتبہ فوادچوہدری اور منیب الرحمن کے درمیان تلخ کلامی چینلز اور اخباروں کی شہ سرخیاں بن چکی ہیں۔ جس کے بعد اب رویت ہلال کمیٹی کو تبدیل کرنے پر کام شروع کردیا گیا ہے۔ اس تمام صورتحال میں مفتی منیب الرحمن نے اپنی بقا کی جنگ لڑنا شروع کردی ہے اور اب وہ خود کو بچانے اور حکومت پر دباؤ ڈالنے کے لئے ملک میں فرقہ واریت کو شدت کے ساتھ ہوا دے رہے ہیں۔ مفتی منیب نے یہ کام صحابہ کے دفاع کے طور پر شروع کیا ہے جس میں مختلف مذہبی انتہا پسند تنظیمیں ان کے ہم رکاب ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:تکفیریت نے ملک کو فرقہ واریت کی آگ میں جھونکنے کے لیے ایک بار پھر کمرکس لی ہے،ملک اقرارحسین

مفتی منیب نے اپنا عہدہ بچانے کے لئے ایک ایسے گھناؤنے کھیل کا آغاز کیا ہے جسکا اختتام انتہائی خطرناک ہے۔ مفتی صاحب کی زیر صدارت جلسوں میں کھلے عام ایک مسلمان فرقے کو کافر قرار دیکر ڈرایا دھمکایا جارہا ہےجس سے انکامفتی اعظم کا عہدہ متنازعہ ہوچکا ہے۔ کوئی مفتی صاحب سے پوچھے جس رویت ہلال کمیٹی کے آپ چیئرمین ہیں اسمیں تین شیعہ ممبران ہیں اور آپ انیس سال سے ان کافروں کی رائے اور گواہی پر چاند کا اعلان کرتے آئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سیکورٹی فوسزز کی بڑی کامیابی دہشتگردوں کے سرغنہ احسان اللہ سنڑے ساتھوں سمیت واصل جہنم

مفتی صاحب ایک تیر سے کئے شکار کررہے ہیں۔ ایک طرف وہ طاقت کا مظاہرہ کرکے اپنی چیئرمین شپ بچا رہے ہیں دوسری جانب پوپلزئی کو پیغام دے رہے ہیں کہ باز آجاؤ ۔ اور تیسری طرف انکا احتجاج رویت ہلال کمیٹی کو متنازعہ کرنے کے لئے ہے تاکہ اگر کسی اور چیئرمین بنایا جائے تو۔مفتی منیب نئے چیئرمین اور رویت ہلال کمیٹی کو متنازع کرسکیں۔ اس گیم کو سمجھیں اور مفتی منیب الرحمن ہزاروی کے منصوبے کا ناکام بنائیں۔ اس ملک کو فرقہ واریت کی آگ سے محفوظ کریں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button