اہم ترین خبریںپاکستان

تسلسل کے ساتھ جنسی زیادتی کے ہولناک واقعات کا رونما ہونا قانون نافذ کرنے والے اداروں کی غفلت کا نتیجہ ہے،زھرا نقوی

انھوں نے کہا ملک میں امن و امان ، عوام کا تحفظ اور فوری انصاف کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل اور رکن پنجاب اسمبلی محترمہ سیدہ زھرا نقوی نے گزشتہ شب موٹروے پر خاتون کے ساتھ ہونے والی مبینہ ذیادتی پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں تسلسل کے ساتھ جنسی زیادتی کے ہولناک واقعات کا رونما ہونا قانون نافذ کرنے والے اداروں کی غفلت کا نتیجہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شہر قائدمیں کافرکافرشیعہ کافر کے نعرے اوروال چاکنگ،امام بارگاہ پرحملہ،عظمت صحابہ مارچ کےتکفیری منتظمین وشرکاء کیخلاف کاروائی کا مطالبہ

انھوں نے کہا کہ درندہ صفت وحشی مجرموں کو جب تک اسلام و شریعت کے مطابق سزائیں نہیں دی جائیں گی معاشرے میں یہ درندگی بڑھتی چلی جاۓ گی۔ انھوں نے کہا کہ بچوں کے سامنے خاتون کی عصمت دری کا واقعہ انتہائی وحشت ناک ہے جس پر مجرموں کے خلاف سخت کاروائی کے بجاے خاتون کے اکیلے سفر کرنے پر بے جا سوال اٹھاے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی کی شاہراہوں پر ریاستی سرپرستی میں نیشنل ایکشن پلان اور پیغام پاکستان بیانیہ کی سرعام پامالی

انھوں نے کہا ملک میں امن و امان ، عوام کا تحفظ اور فوری انصاف کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ ریاست مدینہ کے قیام کے لیے مدینہ کی طرز کا نظام عدل و انصاف قائم کرنا ہی معاشرے میں بڑھتی ہوئی برائیوں کا سد باب کر سکتی ہے ۔رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زھرا نقوی نے حکومت وقت سے مطالبہ کیا کہ مجرموں کو فوری طور پر کیفر کردار تک پہنچایا جائے اور اس قسم کے واقعات کی روک تھام کے لیے مضبوط اقدامات کیے جائیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button