بین الافغان مذاکرات کی راہ ہموار کرنے کے لئے طالبان کے چھ اہم قیدی رہا

11 ستمبر, 2020 16:12

افغان حکومت نے بین الافغان مذاکرات کی راہ ہموار کرنے کے لئے طالبان کے چھ اہم قیدیوں کو رہا کر دیا ہے۔

نیوز یجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغان حکومت نے بین الافغان مذاکرات کی راہ ہموار کرنے کے لئے طالبان کے چھ اہم قیدیوں کو رہا کر دیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق طالبان کے چھ قیدیوں کو رہائی کے بعد قطر کے دارالحکومت دوحہ روانہ کر دیا گیا ہے، طالبان کے ان قیدیوں کی رہائی پر کچھ اتحادی ممالک نے اعتراض کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق بین افغان مذاکرات کے لیے افغان حکومت کی مذاکراتی ٹیم آج قطر روانہ ہونے والی ہے۔

9:43 صبح مارچ 11, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔